جولائی 2023 تک اسسٹنٹ پروفیسر کے لیے پی ایچ ڈی لازمی نہیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
جولائی 2023 تک اسسٹنٹ پروفیسر کے لیے پی ایچ ڈی لازمی نہیں
جولائی 2023 تک اسسٹنٹ پروفیسر کے لیے پی ایچ ڈی لازمی نہیں

 

 

 آواز دی وائس / نئی دہلی

یونیورسٹی گرانٹس کمیشن( یو جی سی) نے کوویڈ 19 وبائی امراض کے پیش نظر یونیورسٹیوں میں اسسٹنٹ پروفیسرز کی براہ راست تقرری کے لیے پی ایچ ڈی کی لازمی قابلیت 2023 تک ملتوی کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کوویڈ 19 کے وبا کے پیش نظر یونیورسٹیوں کے محکموں میں اسسٹنٹ پروفیسروں کی براہ راست تقرری کے لیے پی ایچ ڈی کی درخواست کی تاریخ کو یکم جولائی 2021 سے یکم جولائی 2023 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ معلومات یو جی سی کے ایک سرکاری بیان میں دی گئی ہیں۔

دہلی یونیورسٹی ٹیچرس ایسوسی ایشن نے یو جی سی کے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔ یونین کے صدر راجیو رے نے کہا کہ یونیورسٹی کے شعبوں میں کام کرنے والے ایڈہاک اساتذہ کے لیے یہ ایک بڑی راحت ہے۔

یہ معاملہ 14 اگست2021 کو یو جی سی کے ساتھ اٹھایا گیا ہے۔ 15 ستمبر2021 کو اس مسئلے پر یو جی سی کے عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ بھی ہوئی۔

۔یونین نے کہا کہ دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) کو فوری طور پر ایک اشتہار جاری کرنا چاہیے اور ایک تصحیح نامہ جاری کرنا چاہیے تاکہ سبھی مختلف شعبوں میں مشتہر پوسٹوں کے لیے درخواست دے سکیں۔