گھر بیٹھے مفتی بنیے

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 27-04-2022
گھر بیٹھے مفتی بنیے
گھر بیٹھے مفتی بنیے

 

 

آواز دی وائس، دیوبند

ریاست اترپردیش کے علاقہ دیوبند سے تعلق رکھنے مولانامحمد ارشد فاروقی نے تکمیل افتاء کا ایک آن لائن کورس شروع کیا۔

 مولانا محمد ارشد فاروقی بین الاقوامی شہرت کی حامل درس گاہ دار العلوم دیوبند سے فارغ التحصیل ہیں اور دیوبند ہی میں رہائش پذیر ہیں۔ ذی علم شخصیت کے حامل ہیں۔

 عربی زبان کا بہت عمدہ ذوق رکھتے ہیں۔انھوں نے عالم عرب کے معاصر علماء کی بہت سی کتابوں کا اردو زبان میں ترجمہ کیا ہے۔

مفتی ارشد صاحب افتاء کے میدان میں بھی معروف ہیں۔ فقہ و فتاویٰ کے موضوع پر آئے دن ان کے ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنتے ہیں۔ جماعت اسلامی ہند کی شریعہ کونسل کے رکن رکین ہیں _ موصوف موبائل فتویٰ کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔انھوں نے تکمیل افتاء کا ایک آن لائن کورس شروع کیا ہے۔

دینی مدارس سے فارغ طلبہ، جو افتاء میں دل چسپی رکھتے ہیں اور اس میں مہارت حاصل کرنا چاہتے ہیں، وہ اس کورس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ سہولت یہ ہے کہ اس کورس کو گھر بیٹھے کیا جاسکتا ہے۔