عائشہ جمیل :جامعہ ملیہ اسلامیہ اسکول کی ٹیچرکو ملا فل برائٹ ایوارڈ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
جامعہ ملیہ اسلامیہ اسکول کی ٹیچر مؤقر فل برائٹ ایوارڈ سے سرفراز
جامعہ ملیہ اسلامیہ اسکول کی ٹیچر مؤقر فل برائٹ ایوارڈ سے سرفراز

 


نئی دہلی : جامعہ ملیہ اسلامیہ کے لیے یہ امر باعث افتخار ہے کہ عائشہ جمیل پی جی ٹی (انگریزی) سید عابد حسین سینئر سیکنڈری اسکول جامعہ ملیہ اسلامیہ کو یو ایس ڈپارٹمنٹ آف اسٹیٹس فل برائٹ ٹیچنگ ایکسیلنس اینڈ اچیو منٹ پروگرام (فل برائٹ ٹی ای اے)میں شرکت کے لیے منتخب کرلیا گیاہے۔

عائشہ اس مہینے لوویل، مساچو سیٹس اور امریکہ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ اور ہندوستان کی نمائندگی کریں گی۔وہ سیمنار اور کورس کورس کریں گی جن سے ان کی تدریس اور آموزش کے ٹولز کو نکھارنے میں مدد ملے گی۔وہ اپنے ساتھ طلبا کے لیے اور اپنے رفقائے کار کے لیے تدریس و آموزش کی نئی حکمت عملیاں لائیں گی۔یہ خصوصی سیمنار اکیسویں صدی کی تدریسی مہارتوں پر مرکوز ہوں گے اس کے ساتھ ہی وہ اپنی اپنی تدریس کے بہترین اقدامات کو بھی ساجھا کریں گے۔

انھیں امریکی اسکولوں کو دیکھنے کے علاوہ وہاں کے اساتذہ کے ساتھ جماعتوں میں پڑھانے کا بھی موقع ملے گا اور وہاں متعدد تہذیبی وثقافتی اور کمیونی ٹی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینے کا موقع ملے گا۔

یو ایس ڈپارٹمنٹ آف اسٹیٹ نے دنیا بھر میں طالبات کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے پروگرام کا آغاز کیا ہے،عائشہ اس پروگرام کا حصہ ہوں گی۔اس پروگرام کی منصوبہ بندی اس طرح کی گئی ہے کہ سیمناروں اور ورکشاپ کے توسط سے صنف اور تعلیم کو مربوط کیا جائے۔

فل برائٹ پروگرام دنیا کی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ متنوع بین الاقوامی تعلیمی ایکسینچ پروگرام ہے جس کے المنائی اسٹیٹ کے سربراہ، جج،سفار ت کار، کابینی وزرا،سی ای اوز،یونیورسٹی صدر،صحافی،فن کار،سائنس داں اور اساتذہ ہوئے ہیں۔ان میں نوبل انعام سے سرفراز اور پلٹرز پرائز یافتہ لوگ اور اسی طرح کے اہم اعزازات والے لوگ بھی شامل ہیں۔

 خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ عائشہ، پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور پرنسپل ڈاکٹر ظفر احمد صدیقی کی ممنون ہیں کہ انھوں نے ان پر اپنا اعتماد دکھا یا اورانھیں اس موقر عالمی پلیٹ فار م پر شرکت کے لیے حوصلہ افزائی کی۔