مہتمم دارالعلوم کی صفائی، ستھرائی اور پاکیزگی کی اپیل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-03-2021
دارالعلوم دیوبند
دارالعلوم دیوبند

 

 

فیروز خان/دیوبند

کرونا وائرس کے پیشِ نظر ریاستی حکومت کے اعلان کو مد نظر رکھتے ہوئے دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی بنارسی نے دارالعلوم دیوبند کے لیٹر پیڈ پر تحریری بیان جاری کر صفائی ستھرائی پاکیزگی اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے دارالعلوم دیوبند میں داخلہ کے خواہش مندجدید طلبہ سے داخلہ کی غرض سے دیوبند کا سفرہر گز نہ کرنے کو کہا ہے ۔

مہتمم دارالعلوم کے دستخط سے جاری تحریری اعلان میں کہا گیا ہے کہ حکومت ہند کی موجودہ گائڈ لائن کی بنیاد پر دارالعلوم انتظامیہ نے فیصلہ لیا ہے کہ امسال شوال 1442-43ھ میں اول عربی تا دورہ حدیث کسی بھی جماعت میں اور تجوید کے تمام درجات میں جدید طلبہ کا داخلہ نہیں ہو سکے گا ۔اس لئے داخلہ کے خواہش مندجدید طلبہ داخلہ کی غرض سے دیوبند کا سفرہر گز نہ کریں ،نیز غیر ممالک سے آنے والے جدید طلبہ بھی امسال دارالعلوم میں داخلہ کے لئے نہ آئیں اور این او سی حاصل کرنے کے لئے کوئی درخواست نہ بھجیں کیونکہ امسال بھی ان کو این او سی جاری نہیں کی جائےگی ۔

واضح ہو کہ گزشتہ روز بھی دارالعلوم دیوبند انتظامیہ نے قدیم طلبہ کے لئے ایک ضروری اعلان جاری کیا تھا ۔ جس میں طلبہ کوآنے والے سال میں اور داخلہ امتحانات کے لئے مختلف ہدایات دی گئی تھیں۔