دارالعلوم دیوبند میں تعلیمی سلسلہ شروع کرنے کا اعلان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-06-2021
دارالعلوم دیوبند
دارالعلوم دیوبند

 

 

فیروز خان، دیوبند

عالمی شہرت یافتہ دینی دانشگاہ دارالعلوم دیوبند میں یک روزہ مجلس عاملہ کا اجلاس اختتام پزیر ہو گیا۔

اس میں اراکین نے ادارہ کے متعلق اہم تجاویز پر غور کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کے متعلق گائیڈ لائن جاری ہونے کے بعد فوراً تعلیمی سلسلہ شروع کئے جائے کا اعلان کیا۔

دارالعلوم دیوبند کے گیسٹ ہاؤس میں منعقدہ مجلس عاملہ کے اجلاس میں سابقہ شوریٰ کی کارروائی کی توشیق عمل میں آئی۔

اس کے علاوہ آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا گیا۔ میٹنگ میں ادارہ کے در پیش مسائل کو حل کرنے کے لئے کئی اہم فیصلہ لئے گئے،دو نشستوں پر منعقد میٹنگ میں دارالعلوم دیوبند کی مجلس عاملہ نے یہ طے کیا ہے کہ درجہ عربی،دوم،سوم،چہارم میں داخل قدیم طلبہ اور آن لائن درخواستوں کی کی بنیاد پر تکمیلات،تخصصات اور شعبہ جات میں جن طلبہ کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔

یہاں یہ بات واضح رہے کہ صرف وہی طلبہ یکم جولائی 2021تک دیوبند پہنچ کر اپنے داخلہ کی تکمیل سے متعلق کارروائی عمل میں لائیں،تاکہ قانونی اجازت حاصل ہونے پر تعلیمی سلسلہ شروع کیا جا سکے۔

میٹنگ میں مہاراشٹر اسمبلی کے رکن مفتی اسماعیل مالیگاؤں، رکن پارلیمان مولانا بدر الدین اجمل، مولانا رحمت اللہ کشمیری، مولانا ابراہیم مدراسی،مولانا انوار الرحمان بجنوری، مہتمم دارالعلوم دیوبند مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی بنارسی اور مولانا سید ارشد مدنی وغیرہ شریک رہے۔

مذکورہ حضرات کے علاوہ اجلاس میں مولانا مفتی عبدالعلیم فاروقی اور مولانا محمود راجستھانی نے بھی شرکت کی۔