جے ای ای امتحان کے نتائج کا اعلان

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 15-10-2021
جے ای ای امتحان کے نتائج کا اعلان
جے ای ای امتحان کے نتائج کا اعلان

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

’جوائنٹ انٹرنس ایگزامینیشن ایڈوانس‘ (جے ای ای) کے نتائج جمعہ کو اعلان کیے گئے۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) دہلی زون کے مردل اگروال نے امتحان میں ٹاپ کیا ہے جبکہ دہلی زون کی کایا چوپڑا نے لڑکیوں میں ٹاپ کیا ہے۔

جے ای ای ایڈوانس 2021 کا انعقاد انسٹی ٹیوٹ ، آئی آئی ٹی کھڑگپور ہے جس نے رزلٹ کے ساتھ ہی ’فائنل آنسر کی‘ جاری کر دی ہے۔

اس امتحان میں شریک ہونے والے تمام امیدوار اب سرکاری ویب سائٹ پر اپنا رزلٹ چیک کر سکتے ہیں۔

آئی آئی ٹی کھڑگپور نے 3 اکتوبر کو جے ای ای ایڈوانس 2021 کا امتحان لیا تھا۔ اس کے بعد 10 اکتوبر کو ’آنسر -کی‘ جاری کی گئی اور طلبہ کو اعتراضات کرنے کا موقع دیا گیا۔ طلباء کو 11 اکتوبر تک کا وقت دیا گیا۔

اس دوران ، اگر کسی امیدوار کو لگتا ہے کہ ان کا جواب درست ڈھنگ سے جانچا نہیں گیا ہے ، تو وہ اس پر اعتراض کر سکتے ہیں۔ اس امتحان میں کل ایک لاکھ 41 ہزار 699 طلباء نے شرکت کی تھی جن میں سے 41 ہزار 862 نے کامیابی حاصل کی جن میں سے چھ ہزار 452 طالبات ہیں۔