اے ایم یو: ثناء اطہر کوجرمنی کی معروف یونیورسٹی میں داخلہ کی پیشکش

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-10-2021
 ثناء اطہر کوجرمنی کی معروف یونیورسٹی میں داخلہ کی پیشکش
ثناء اطہر کوجرمنی کی معروف یونیورسٹی میں داخلہ کی پیشکش

 



 

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے کمپیوٹر سائنس شعبہ کی طالبہ ثناء اطہر کو جرمنی کی عروف سارلینڈ یونیورسٹی میں کمپیوٹر سائنس میں ماسٹرز پروگرام میں داخلہ کی پیشکش کی گئی ہے۔

جرمنی کی مؤقر یونیورسٹی میں داخلہ ملنے پر ثناء اطہر نے کہا ”اے ایم یو میں اساتذہ نے میری تربیت و رہنمائی کی جس کے باعث مجھے سارلینڈ یونیورسٹی میں داخلہ ملا جسے مختلف بین الاقوامی رینکنگ ایجنسیوں نے یوروپ اور دنیا کی ممتاز یونیورسٹیوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔ اس یونیورسٹی کو جرمنی کی وفاقی اور ریاستی حکومتوں نے ایکسیلنس اقدام کے طور کلسٹر آف ایکسیلنس اور کمپیوٹر سائنس گریجویٹ اسکول ایوارڈ کیا ہے۔

ثناء اطہر نے اے ایم یو میں بی ایس سی کمپیوٹر سائنس (2020-21) میں فرسٹ پوزیشن اور فیکلٹی آف سائنس میں یوجی سطح پر سب سے زیادہ نمبر حاصل کئے جس پر انھیں دو گولڈ میڈل دئے گئے