اے ایم یو: ڈاکٹر محمد طارق نے اپنی ایجاد ’پاور الیکٹرانک انورٹر سسٹم‘ کو پیٹنٹ کرایا

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 15-02-2022
اے ایم یو: ڈاکٹر محمد طارق نے اپنی ایجاد ’پاور الیکٹرانک انورٹر سسٹم‘ کو پیٹنٹ کرایا
اے ایم یو: ڈاکٹر محمد طارق نے اپنی ایجاد ’پاور الیکٹرانک انورٹر سسٹم‘ کو پیٹنٹ کرایا

 

 

آواز دی وائس،علی گڑھ

 علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کے فیکلٹی ممبر ڈاکٹر محمد طارق نے صاف و شفاف توانائی کے لئے ’سی ٹی یو- پاور الیکٹرانک انورٹر سسٹم‘ کی ایجاد کرکے انھیں پیٹنٹ دفتر، کامن ویلتھ آف آسٹریلیا سے پیٹنٹ کرایا ہے۔

ڈاکٹر طارق نے بتایا کہ یہ انورٹر سسٹم، ڈی سی اِن پُٹ کو تین گنا بڑھا کر سات سطحی سنگل فیز وولٹیج پر صاف و شفاف توانائی پیدا کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ یہ ایجاد روایتی انورٹرس کی جگہ لینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ڈاکٹر طارق کے مطابق یہ ایجاد گھریلو ایپلی کیشنز میں وسیع پیمانے پر استعمال ہو سکتی ہے اور اس کی ٹکنالوجی سولر پی وی سسٹمز، الیکٹرک گاڑیوں اور ریلوے وغیرہ میں استعمال ہونے والی ٹکنالوجی سے مماثلت رکھتی ہے جس میں توانائی کی بچت ہوتی ہے اور آب و ہوا محفوظ رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ تر پی وی سسٹمس میں پاور الیکٹرانک انورٹر ایک اہم حصہ ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر طارق نے جونیئر ریسرچ فیلو دیپک اپادھیائے اور شہباز احمد خاں کے تعاون سے مذکورہ انورٹر ایجاد کیا ہے جو اُن کے ساتھ آسٹریلیائی فنڈ سے چلنے والے تحقیقی منصوبوں پر کام کرتے ہیں۔