اے ایم یو : نیورو سرجری کے اسسٹنٹ پروفیسر کی کتاب اسپرنگر نے شائع کی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 13-04-2022
اے ایم یو : نیورو سرجری کے اسسٹنٹ پروفیسر کی کتاب اسپرنگر نے شائع کی
اے ایم یو : نیورو سرجری کے اسسٹنٹ پروفیسر کی کتاب اسپرنگر نے شائع کی

 

 

علی گڑھ، : خون کی نلیوں کی سرجری پر مستند اور جدید معلومات کے لئے میڈیکل کے طلبہ، معالجین اور سرجن، جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی)، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ نیورو سرجری کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد انصاری اور فوجیتا ہیلتھ یونیورسٹی، بنتانے ہاسپٹل، ناگویا، جاپان کے ڈاکٹر یوکو کاٹو کی مرتب کردہ کتاب ”سیریبرو ویسکولر سرجری کونٹروورسیزاسٹینڈرڈس اینڈ ایڈوانسیز“ سے استفادہ کرسکتے ہیں جسے حال ہی میں نامور اشاعتی ادارے ’اسپرنگر نیچر‘ نے شائع کیا ہے۔

اس کتاب میں دنیا کے نامور نیورو سرجنس اور سیریبرو ویسکولر فزیشیئنس کے تحقیقی مضامین شامل ہیں۔ڈاکٹر محمد احمد انصاری نے کہا ”یہ کتاب دماغ کی سرجری کے کچھ انتہائی متنازعہ موضوعات میں معیاری علاج اور پیش رفت سے بحث کرتی ہے جس میں اوپن اور انٹروینشنل سرجری بھی شامل ہے۔

۔ اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اس اشاعت کے لئے ڈاکٹر محمد احمد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب سیریبرو ویسکولر سرجری کے میدان میں ہونے والی جدید تبدیلیوں اور پیش رفت کی جامع انداز میں معلومات فراہم کرتی ہے۔ نیورو سرجری شعبہ کے چیئرمین پروفیسر رمن موہن شرما نے کہا ''میں کیس اسٹڈیز اور پیچیدہ سرجری میں علاج کی حکمت عملی میں دلچسپی رکھنے والے سبھی نیورو سرجنس، نیورولوجسٹ، اور ریڈیولوجسٹ کو اس کتاب سے استفادہ کرنے کی سفارش کرتا ہوں