اے ایم یو: ڈاکٹر محمد طارق نے اسمارٹ ای رکشہ کوکرایا پیٹنٹ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 19-04-2022
اے ایم یو: ڈاکٹر محمد طارق نے اسمارٹ ای رکشہ کوکرایا پیٹنٹ
اے ایم یو: ڈاکٹر محمد طارق نے اسمارٹ ای رکشہ کوکرایا پیٹنٹ

 

 

آواز دی وائس،علی گڑھ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کے فیکلٹی ممبر ڈاکٹر محمد طارق نے اپنی ایک نئی ایجاد اسمارٹ ای- رکشہ کو پیٹنٹ آفس، کامن ویلتھ آسٹریلیا سے پیٹنٹ کرایا ہے۔

جسے سولر پی وی سے توانائی حاصل ہوتی ہے اور انٹلی جنٹ پوزیشننگ سسٹم سے اسے کنٹرول کیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر محمد طارق نے کہا کہ یہ اسمارٹ ای رکشہ انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی) پر مبنی ٹریفک اژدہام الرٹ اور انٹلی جنٹ پوزیشننگ مانیٹرنگ سسٹم سے لیس ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا: ”یہ شمسی توانائی سے چلنے والی ماحولیات کے موافق گاڑی ہے جو کہ بجلی پیدا کرنے کی تکنیک کے ساتھ صاف توانائی کا استعمال کرتی ہے۔

یہ گاڑی ایک نئے پائیدار ٹرانسپورٹ ایکو سسٹم کا آغاز کرے گی جو ایک ہی وقت میں فضائی آلودگی سمیت کئی مسائل کو حل کرنے کا امکان رکھتی ہے۔