جامعہ ملیہ اسلامیہ میں فاصلاتی تعلیم اور آن لائن پروگرام میں داخلہ شروع

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-11-2021
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں فاصلاتی تعلیم اور آن لائن پروگرام میں داخلہ شروع
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں فاصلاتی تعلیم اور آن لائن پروگرام میں داخلہ شروع

 

 

نئی دہلی : مرکز برائے فاصلاتی تعلیم اور اوپن ایجوکیشن(سی ڈی او ای) جامعہ ملیہ اسلامیہ نے سال دوہزار اکیس اور بائیس میں ڈپلوما،سرٹیفکٹ،اور پوسٹ گریجویٹ آن لائن پروگراموں میں داخلے کا اعلان کیاہے۔داخلے کے لیے فارم جامعہ کی ویب سائٹ

www.jmicoe.in,www.jmi.ac.in

پر مؤرخہ دس نومبر دوہزار اکیس سے دستیاب ہے۔ داخلے کے لیے مندرجہ ذیل کورسیز دستیاب ہیں :بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن،بیچلر آف آرٹس،بی کام،ایم (انگریزی)،ایم۔اے(ہندی)ایم۔اے (اردو) ایم۔اے(سیاسیات)ایم۔اے(سماجیات)ایم۔کام،پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما ان گائیڈینس اینڈ کاؤنسلنگ اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما این جیوانفارمیٹکس۔

بغیر ٹسٹ دیے داخلے والے کورسیز کے فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ تیس نومبر دوہزار اکیس ہے۔کاغذات کی تصدیق اور فیس کی ادائیگی کی کاروائی یکم دسمبر دوہزار اکیس سے شروع ہوگی۔

درخواست دہندگان کو چھے دسمبر دوہزار اکیس تک داخلہ سے متعلق جملہ کاروائی مکمل کرلیناضروری ہے۔ امیدواروں کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ فراہم کردہ معلومات کو بغور پڑھ لیں اور آن لائن داخلہ فارم جمع کرنے سے قبل اپنی اہلیت کو یقینی بنالیں۔داخلہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ کے بعد کوئی بھی داخلہ فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔

مزید معلومات کے لیے سینٹر فار فاصلاتی تعلیم اینڈ آن لائن ایجوکیشن(سی ڈی او ای)کے دفتر سے رابطہ نمبر 011-26981717 پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔