یوکرین: جب 'فیصل' نے چھوڑ دی 'کمل' کے لیے فلائٹ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 04-03-2022
   جب فیصل نے چھوڑ دی کمل کے لیے فلائٹ
جب فیصل نے چھوڑ دی کمل کے لیے فلائٹ

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

روس اور یوکرین کی جنگ ایک انسانی بحران بن گیا ہے۔ جنگ زدہ یوکرین میں ہزاروں طلبا پھنسے ہوئے ہیں ۔ان کے تعلق سے لاتعداد کہانیاں سامنے آرہی ہیں۔کہیں انسانیت کی مثال سامنے آرہی ہے تو کہیں جانوروں سے دوستی کی۔کہیں دوستی کی۔ایسی ہی ایک کہانی اتر پردیش کے ہاپوڑ ضلع کے محمد فیصل اور وارانسی کے کمل سنگھ راجپوت کی ہے۔ یوکرین کے حملے سے قبل فیصل کے پاس ہندوستان واپسی کا موقع تھا لیکن وہ اپنے اسکول کے دوست کمال کے لیے فلائٹ چھوڑ کر چلا گیا  دونوں یوکرین کے ایوانو میں واقع فرینکیوسک نیشنل میڈیکل یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کے پہلے سال کے طالب علم ہیں۔

 یوکرین پر روس کے حملے کے درمیان انسانیت کے ساتھ ساتھ انسانی المیے کی داستانیں بھی ہیں۔ ایسی ہی ایک کہانی ریاست اتر پردیش کے ہاپوڑ ضلع کے محمد فیصل اور وارانسی کے کمل سنگھ راجپوت کی ہے۔ یوکرین کے حملے سے قبل محمد فیصل کے پاس ہندوستان واپسی کا موقع تھا لیکن انہوں نے اپنے دوست کمل کے لیے فلائٹ چھوڑ دیا۔اب وہ دونوں دوست رومانیہ کے ایک پناہ گزین کیمپ میں وطن واپسی کے منتظر ہیں۔

دونوں یوکرین کے ایوانو میں واقع فرینکیوسک نیشنل میڈیکل یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کے پہلے سال کے طالب علم ہیں۔

کیا ہے پوری کہانی؟

 محمد فیصل کو ملک یعنی ہندوستان واپسی کے لیے 22 فروری2022 کی فلائٹ کا ٹکٹ مل گیا لیکن کمل سنگھ کو ٹکٹ نہ مل سکا جس کی وجہ سے وہ مایوس ہو گئے۔ اپنے دوست کو مایوس دیکھ کر محمد فیصل نے فلائٹ میں سوار نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔ بی بی سی نے رومانیہ کے ایک پناہ گزین کیمپ میں دونوں دوستوں سے فون پر رابطہ کیا۔

کمل سنگھ نے کہا کہ ایسے وقت میں جب سب کو یہاں سے بھاگنا پڑا، محمد فیصل نے اپنی فلائٹ چھوڑ دی۔اس کی والدہ اور خاندان کے دیگر افراد کا فون آیا کہ 23 ​​فروری2022 کو فلائٹ ہے، لیکن فیصل نے گھر والوں کو صاف کہہ دیا کہ وہ ہندوستان نہیں آرہا ہے۔ میں نے محمد فیصل کو بہت کہا کہ وہ چلاجائے، میں بعد میں آ جاؤں گا، لیکن اس نے مجھے نہیں چھوڑا۔

awazthevoice

یوکرین میں پھنسے ہندوستانی طلبا

 فیصل نے فلائٹ چھوڑنے کے اپنے فیصلے کو درست قرار دیا۔ وہ کہتے ہیں کہ کمل سنگھ اور میری پہلی ملاقات گذشتہ برس 11 دسمبر 2021 کو یوکرین کے شہر کیف میں ہوئی تھی۔ میں قطر ایئرلائن سے وہاں پہنچا تھا جب کہ کمل سنگھ دبئی سے فلائٹ لی تھی۔

ہمارا تعارف ہوا اور پھر ہم اسی ٹرین سے ایوانو پہنچے اور یہاں اسی ہاسٹل میں رہنے لگے۔ ہمارے خیالات کافی ملتے جلتے تھے، اس لیے دوستی ہوگئی۔

جنگ کی صورت میں بھی فلائٹ چھوڑنے کے فیصلے پر محمد فیصل کہتے ہیں کہ میری فلائٹ 23 فروری2022 کو تھی۔ والدہ نے فون کرکے اطلاع دی تھی لیکن میں نے صاف انکار کردیا۔ میرے بجائے میرے کنٹریکٹر نے کسی اور کو بذریعہ فلائٹ ہندوستان بھیج دیا۔ میرے ذہن میں ایک بات آئی کہ جب میرے اچھے دوست ہوں تو برے وقت میں بھی دوست کا ساتھ نہیں چھوڑنا چاہیے۔ کمل کا ٹکٹ بک نہیں ہو سکا اس لیے میں نے بھی اپنے دوست کو چھوڑ کر جانا بہتر نہیں سمجھا۔

اہل خانہ کا ردعمل

کمل سنگھ راجپوت کا خاندان وارانسی کے پانڈے پور میں رہتا ہے۔ ان کے والد ادے نارائن سنگھ کا وہاں ایک اسپتال ہے، جب کہ ان کی والدہ گھریلو خاتون ہیں۔ کمل کی بہن ورتیکا آئی آئی ٹی بھوپال میں پڑھتی ہیں۔ دوسری جانب محمد فیصل کا خاندان اتر پردیش کے ہاپوڑ میں بلند شہر روڈ پر رہتا ہے۔ ان کے والد سعودی عرب میں ایک کمپنی میں کام کرتے ہیں۔

فیصل کی والدہ سائرہ نے بتایا کہ بیٹے کی فلائٹ 23 فروری 2022 کو تھی لیکن اس کے اچانک فلائٹ چھوڑنے کے فیصلے سے ہم سب حیران رہ گئے۔ سچ کہوں تو میں اپنے بیٹے کی حفاظت کے لیے بہت پریشان تھی اور ایسے وقت میں اس کا یہ فیصلہ بالکل ٹھیک نہیں لگا تھا لیکن جب فیصل نے کمل کے بارے میں بتایا تو ہم نے سوچا کہ اس نے ٹھیک کیا ہے۔ اب دونوں بچے ہماری دعاؤں میں شامل ہو گئے ہیں۔

ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کرہوئے سرحد پار

فیصل کے مطابق وہ ہفتہ کی صبح گیارہ بجے ایوانو سے روانہ ہوئے۔ یہاں انہیں بس کے ذریعے رومانیہ کی سرحد سے تقریباً 10 کلومیٹر پہلے اتار دیا گیا۔ یہاں سے ان دونوں پیدل سرحد تک چلنا پڑا۔

محمد فیصل نے کہا کہ ہم 3.30 بجے کے قریب سرحد سے تقریباً 10 کلومیٹر پہلے پہنچ چکے تھے۔ اس کے بعد کمل سنگھ اور میں نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام لیا۔ ہم نے کہا تھا کہ ہم ایک دوسرے کا ہاتھ نہیں چھوڑیں گے۔

کمل سنگھ نے کہا کہ وہاں سرحد پار کرنا آسان نہیں تھا۔ہم اتوار کی صبح 3.30 بجے سرحدی گیٹ سے گزرے۔ ہجوم کی وجہ سے ہم لاٹھیاں لے کر گیٹ تک گئے۔ اس دوران آہستہ آہستہ آگے بڑھتے رہے۔

جب ہم گیٹ سے باہر نکلنے ہی والے تھے کہ یوکرین کے فوجیوں نے ہمارے کندھوں پر بندوقوں کے بٹ مارے۔ وہ ہمارے ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑنے پر ناراض تھے، لیکن ہم نے ایک دوسرے کا ساتھ نہیں چھوڑا۔

awazthevoice

یوکرین میں کلاس روم کا ایک منظر

صبح چھ بجے ہم رومانیہ کی سرحد میں داخل ہوئے۔ آج صبح تقریباً ساڑھے نو بجے تمام رسمی کارروائیوں کے بعد ہم پناہ گزین کیمپ رومانیہ پہنچے ہیں۔ اور یہاں فلائٹ کا انتظار ہے۔

ہندوستان میں طبی تعلیم ہے مہنگی

فیصل اور کمل سنگھ نے بارہویں جماعت کے بعد دو بار این ای ای ٹی(NEET ) میں شامل ہوئے ہیں۔ محمد فیصل کے مطابق نئے ٹرم یعنی 2020-21 میں انہوں نے نیٹ میں 512 نمبر حاصل کیے تھے، لیکن ان نمبروں پر ہی پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں داخلہ مل سکا تھا، جو کہ آسان نہیں تھا۔ ہندوستان میں مکمل تعلیم کا خرچ تقریباً 65-70 لاکھ تک جاتا ہے، جو کہ ان کے خاندان کے بجٹ سے باہر تھا۔

وہیں کمل سنگھ نے بھی اسی سال نیٹ میں 527 نمبر حاصل کیے تھی، یہی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے یوکرین میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔

حکومت سے اپیل

دونوں دوست گفتگو کے دوران بار بار اس بات پر زور دے رہے تھے کہ حکومت یوکرین میں پھنسے طلباء کی مدد کرے۔ کمل سنگھ نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ طلبہ کس پریشانی میں ہیں۔ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ کس طرح بھوکے پیاسے بچے سخت سردی میں کھلے آسمان تلے سرحد پار کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ کئی لڑکیاں بیہوش بھی ہو گئیں تھیں۔ حکومت کو ان کی مدد کرنی چاہیے۔

یوریشیا ایجوکیشن لنک کے بانی ڈاکٹر مسرور احمد یوکرین میں پھنسے بچوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہر سال سینکڑوں بچے ان کی تنظیم کے ذریعے طب کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے یوکرین جاتے ہیں۔

ڈاکٹر مسرور کہتے ہیں ہاپوڑ کے محمد فیصل میرے شاگرد ہیں۔ 23 فروری2022 کو ان کی فلائٹ تھی لیکن وہ اس فلائٹ پر نہیں گئے۔ ان کی جگہ ایک اور طالب علم کو بھیجا گیا تھا۔