لڑکی دیکھنے آئے اور نکاح کرکے لے گئے

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 29-03-2022
لڑکی دیکھنے آئے اور نکاح کرکے لے گئے
لڑکی دیکھنے آئے اور نکاح کرکے لے گئے

 


 فردوس کوثر،امراوتی

نکاح اور شادی کا ایک منفرد مثال سامنے آئی ہے، جب کہ لڑکے والے لڑکی دیکھنے آئے تھے اورسادگی سے نکاح کرکے لڑکی کو اپنے ساتھ لے گئے۔

 گذشتہ27 مارچ 2022 کو شعیب عاصم (زیڈ اے سی ممبر ایس آئی او ) اپنے والد،والدہ اور دو بہنوں کے ہمراہ پیپل گاوں راجا،ضلع بلڈانہ سے اچل پور،ضلع امروتی لڑکی دیکھنے کے سلسلے میں تشریف لے گئے۔

ظہر میں لڑکی پسند کی اور دونوں فریق کے اتفاق رائے سے بعد نمازِعصرآسان اور مثالی نکاح عمل میں لایا گیا۔

جس میں لڑکی والوں پر کسی قسم کا کوئی خرچ نہیں تھا بلکہ انکے گھر صرف چائے پینے کی شرط پر ہی لڑکے والے آئے تھے۔ نیز مہر بشکل زیور نقد ادا کیا گیا۔

awazthevoice

مثلی نکاح 

 فریقین نے قرآن و سنت کی زندہ مثال پیش کی کہ نکاح کو آسان اور زنا کو مشکل بناؤ۔

اس نکاح کے ذریعے کئی اسباق ہمارے لیۓ قابلِ تقلید ہے ۔ اس نکاح میں نیک سیرت ، دین دار لڑکی کے انتخاب کو ترجیح دی گئی۔

اس نکاح کے ذریعے بتایا گیا کے اپنے اکلوتے بیٹے کا نکاح سادگی سے کیا جاسکتا ہے ساتھ ہی اپنے خاندان کی اکلوتی بیٹی کا نکاح بغیر کیسی رسم و رواج کے کیا جاسکتا ہے ۔ بےجا رسومات کا ازالہ ہم ہی سے ہو سکتا ہے۔ کب تک لوگ اسلام کی باتیں زبان سے لذت کے ساتھ کرتے رہے گے لیکن بات اسلام پر عمل آوری کی ہو تو ہم پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔

 اسی بات کی یاد دھانی کے لیئے ملت کے جوانوں کو عمل پر ابھارنے کے لیے نکاح کو عام کرنے کے لیئے شعیب عاصم نے بہترین مثال پیش کی جس نے بیجا رسومات کی کمر توڑ دی ۔ آسان نکاح وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکا ہے۔

awazthevoice

مثالی نکاح کی تقریب

 دین کو اجنبی بناکر نکاح کو ارمان کے نام پر مشکل بنا کر سماج اپنی موت خود مر رہا ہے نوجوان لڑکے لڑکیاں نکاح میں تاخیر کے سبب زناکو آسان سمجھ کر برائی کے دلدل میں بھنستے جارہے ہیں۔ گھر سے بھاگنے کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔

جہیز کی فراہمی نہ ہونے کے سبب کئی لڑکیاں بوڑھی ہوچکی ، قرض تلے دبے والدین کی خودکشی کے واقعات، سسرال سے جہیز کے نام پر ستائی گئی لڑکیوں کے خودکشی کے واقعات نے سماج کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔اسی لیے ضرورت اس بات کی ہے کے ہم اٹھے عمل کرے اور سماج کو اسلام کا عادی بنائے۔

دونوں خاندان کے لوگ قابل مبارکباد ہے جنہوں نے اس پر رسم دور میں اسلام کی زندہ اور اصل تصویر پیش کی ہے۔