جمعیۃ علماء ہند کے ضلعی انتخاب :مولانا ظہور احمد قاسمی ایک مرتبہ پھر صدر منتخب

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-03-2021
جمعیۃ علماء ہند ضلع انتخابات
جمعیۃ علماء ہند ضلع انتخابات

 

 

دیوبند، جمعیۃ علماء ہند کے ضلعی انتخابی اجلاس کا انعقاد آج مدرسہ احیاء العلوم دبنی والا(سہارنپور) میںعمل میں آیا۔جس میں ایک مرتبہ پھر اتفاق رائے سے علاقہ کی مشہور اور متحرک شخصیت مولانا ظہور احمد قاسمی کو صدر منتخب کیاگیا،جبکہ جنرل سکریٹری کے طورپر سید ذہین احمد کو دوسری مرتبہ اراکین نے متفقہ طورپر منتخب کیا۔میٹنگ میں ضلع بھر سے کارکنان اور اراکین منتظمہ نے کی شرکت ۔

اس دوران آبزرور کے طورپر جمعیۃ علماء ہند مغربی یوپی کے صدر و دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوریٰ رکن مولانا محمد عاقل قاسمی نے شرکت اور اپنے خطاب میں جمعیۃ علماء ہند کی تاریخی اور خدمات پر مفصل انداز میں روشنی ڈالی ،ساتھ انتخابی عمل اور اسی کی شفافیت کو جماعت کی ریڑھ کی ہڈی کے مانند قرار دیا۔میٹنگ میں بااتفاق رائے سے مولانا ظہور احمد قاسمی صدر،سید ذہین احمد جنرل سیکریٹری،،مفتی عارف مظاہری خازن اور معروف بزرگ شخصیت مولانا محمد طاہر شیخ الحدیث مدرسہ رائے پور کو نائب صدرمنتخب کیاگیا،علاوہ ازیں مولانا مشرف رشیدی اورمولانا گلفام کو بھی متفقہ طور پر نائب صدرمنتخب کیاگیا۔مولانا محمد عاقل قاسمی صدر جمعیۃ علماء مغربی یوپی نے کہاکہ جمعیۃ علماء ہند کے کارکنان اور عہدیدان بلاتفریق مذہب و ملت انسانی خدمت کے لئے سب سے آگے رہتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ جماعت کی مضبوطی کے لئے کارکنان کی محنتیں ناگزیر ہیں اسلئے سبھی حضرات تعلیمی،سماجی اور اصلاحی میدانوں میں بھی آگے آکر بیداری مہم چلائیں۔ انہوںنے تمام نومنتخب عہدیدان کو مبارکباد پیش کی۔ جمعیۃ علماء ہند ضلع صدر مولاناظہور احمدقاسمی نے جمعیۃ کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ جمعیۃ علماء ہند کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت کرنا ان کی زندگی کامقصد ہے ،انہوں نے کہاکہ جس جماعت کے لئے ہمارے بزرگوں نے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں اس کے اسٹیج سے کام کرنا ہمارے لئے باعث فخر ہے۔ انہوں نے ضلع بھر کارکنان کی محنتوں کی ستائش کی اور کہاکہ ہمیں آگے بھی پوری دلجمعی کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو نبھانا ہوگا۔

اس دوران مجلس منتظمہ کے رکن مولانا شمشیر قاسمی،مولانا عرفان کھیڑہ مغل ،مولانا حسین مدنی ،مولانا الطاف ،مولانا مستقیم ،مولانا سرتاج،قاری ایوب، مولانا شرافت، مولانا فاروق، ماسٹر محمد ارشد ،قاری شوقین ،قاری منور ،مولانا ثوبان ،مولانا مکرم ہلگویا،مولانا قمر، مولانا ذولفان ،قاری عارف ،راشد ،مولانا منور نکوڑ، قاری سرور ،مولانا غیور ،مولانا عارف وغیرہ سمیت جمعیۃکے ارکان منتظمہ موجود رہے۔پروگرام کا آغاز مولانا شرافت ماجری کی تلاوت پاک اور قاری منور کے نعت سے ہوا ۔آخر میں حضرت مولانا طاہرشیخ الحدیث رائے