تحریک تحفظ گائے کی حقیقت

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
علامتی تصویر
علامتی تصویر

 

 

ثاقب سلیم، نئی دہلی

مولوی اسمٰعیل میرٹھی نے کہا تھا:

رب کا شُکرادا کر بھائی

جس نے ہماری گائے بنائی

ہم میں سے بیشتر افراد جنہوں نے مکتب و مدارس یا گھروں میں اردو کی تعلیم حاصل کی ہے، وہ اس سے بخوبی واقف ہیں کہ مولوی اسمٰعیل میرٹھ نے نظم 'ہماری گائے' انیس سو ستانوے کے آخر میں لکھی تھی۔ یہ نظم دراصل مولوی اسمٰعیل میرٹھی کی پانچ حصوں پر مشتمل درسی کتاب کا ایک حصہ ہے۔

اس میں شک نہیں کہ ابھی بھی یہ نظم برصغیر ہند میں پڑھی جاتی ہے۔

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ 19 ویں صدی کے ایک عظیم اردو داں و مذہبی رہنما کا گائے سے متعلق تقدس دکھائی دیتا ہے۔

ایک صدی سے زائد ہونے کے باوجود برصغیر ہند میں ایک عالم دین کی لکھی ہوئی نظم آج بھی نصاب کا حصہ بنی ہوئی ہے۔

اس نظم کے علاوہ ، ہمیں ایسے شواہد ملتے ہیں جہاں، علما کرام کے علاوہ مسلم رہنما مثلاً خواجہ حسن نظامی، مولانا اسعد مدنی وغیرہ نے بھی گائے کے ذبیحہ کے خلاف مہم چلائی تھی۔

آج بھی ہندوستانی علما کا موقف ہے کہ گائے کے ذبیحہ سے گریز کرنا چاہئے کیوں کہ اس سے امن و امان کا مسئلہ پیدا ہو جاتا ہے اور برادرن وطن کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔

ہندوستان کے معروف دینی ادارہ دارالعلوم دیوبند کی جانب سے بھی اس قسم کی اپیل کی گئی ہے۔

اس کے باوجود بھی لوگوں میں اس تعلق سے غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں کہ آیا گائے کا ذبیحہ ہندوستانی مسلمانوں اور ہندوؤں کے بیچ دشمنی کا مسئلہ بنی رہی ہے۔

سیاسی اعتبار سے متاثر نظریات نے اس جھوٹ کو تقویت بخشی ہے کہ دونوں کمیونٹیاں اس معاملے پر ہمیشہ سے ایک دوسرے کی مد مقابل رہی ہیں۔ ایک مورخ کی حیثیت سے اس بات کو ثابت کرنے کے لئے کوئی حتمی شواہد موجود نہیں ہے۔

ہندوستانیوں کو یہ باور کرایا جاتا ہے کہ تحفظ گائے کی تحریک میں بنیادی طور پر مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا ، جن کی بنیادی غذا میں گائے کا گوشت ہوتی تھی۔تاریخی اعتبار سے اس سے بدتر قسم جھوٹ کوئی نہیں ہوسکتا۔

انیسویں صدی کے آخر نامدھاری اور آریہ سماج کے تحت تحفظ گائے کی تحریک نے ایک عوامی مہم اختیار کر لی تھی۔

اس کا مقصد مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے بجائے 1857 کے قوم پرست افراد کے جوش کو زندہ کرنا تھا۔اس وقت کے تمام برطانوی عہدیداروں کا خیال تھا کہ تحفظ گائے کی تحریک کے درپردہ میں اصل نشانے پر انگریز حکومت ہے۔

ملکہ وکٹوریہ نے 1893 میں وائسرائے لانسڈاؤن کو لکھے گئے ایک خط میں آریہ سماج کے زیرقیادت تحفظ گائے کی تحریک کے بارے میں لکھا تھا کہ اگرچہ محمڈن کی گا ئوں کی ہلاکت کو اس احتجاج کا بہانہ بنایا گیا ہے، لیکن حقیقت میں یہ برطانوی حکومت کے خلاف ہدایت کی گئی ہے، جو ہماری فوج کے لئے محمڈن سے کہیں بہت زیادہ گائوں کو مارتے ہیں۔ برطانوی بادشاہ کے خط میں قیاس آرائیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اس تحریک کے بارے میں معلومات انٹلیجنس رپورٹس اور سرکاری مواصلات پر مبنی تھی۔

سن 1857 میں بغاوت کی ناکامی کے بعد ، ہندوستانیوں کو غیرملکی نوآبادیاتی طاقت کو ملک سے باہر کرنے کے لئے زبردست حکمت عملی کی ضرورت تھی۔

گائے کا گوشت ایک جذباتی بنیادوں پر چلنے والا گراؤنڈ تھا اور ایسٹ انڈیا کمپنی کی فوج میں بغاوت کی فوری وجوہات میں سے ایک گائے کے گوشت کی چکنائی سے متعلق کارتوس کے بارے میں ایک افواہ تھی۔ سن 1893 میں شروع کئے گئے اس تحریک کے بارے میں ایک انٹلیجنس رپورٹ میں جنرل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایف ایف مکریکن(D. F McCracken) نے تبصرہ کیاہے کہ بنیادی خطرہ یہ ہے کہ تحفظ گائے والا سوال ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر مشتمل ہے، جس پر مختلف فرقے کے ہندوں کو متحد کیا جاسکتا ہے۔

سنہ 1857 کی بغاوت کے بعد ہندوستان میں یوروپی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا تاکہ مستقبل میں اس طرح کے ایک اور چیلنج کا مقابلہ کیا جاسکے۔ ہندوستانی مسلمان یا دوسرے لوگ جو جانوروں کا گوشت کھاتے تھے، صدیوں سے کھانے کے لیے مختلف جانور ذبح کرتے تھے ، بکرے ، اونٹ ، بھینس ، بھیڑ وغیرہ اور گائے ذبح کرنے سے ہندو مسلم تعلقات کو شاذ و نادر ہی ہندوستان میں تناؤ ہوا ہو۔

در حقیقت، بابر اور اکبر جیسے مسلمان حکمرانوں نے ہندوؤں کے لئے احترام کی علامت کے طور پر گائے کے ذبیحہ کو کنٹرول کیا تھا۔

سن 1857 میں بہادر شاہ ظفر نے دہلی میں گائے کی قربانی پر پابندی عائد کردی۔ انہیں انگریزوں نے قید کرکے رنگون بھیج دیا تھا۔ تاہم یہ حقیقت ہےکہ یورپی فوجیوں کے لئے گائے کا گوشت ان کی بنیادی غذاوں میں سے ایک تھا۔

بیرسٹر پنڈت بشن نارائن ڈار نے ایک جگہ لکھا ہے کہ ہندو مسلم تناؤ دراصل پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو کی سیاست کے سوا کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ انگریزوں کی حکمرانی سے قبل ہندو اور مسلمان گائے کی قربانی پر کبھی مقابلہ نہیں کرتے تھے۔ انگریزوں نے فوج کے لئے گائے کے گوشت کی اپنی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے مسلمان قصابوں کو گائے ذبح کرنے کی ترغیب دی۔ مسلمان اپنے مقصد کے لئے گائے نہیں مارتے تھے لیکن انگریز غریب مسلمانوں کو گائے کا گوشت کھانے کے لیے مجبور کر دیا کرتھے۔

مسلمان، ہندو، سکھ اور یورپی باشندے تحفظ گائے کی تحریک کے پیچھے اصل مقاصد کے بارے میں واضح تھے۔ مسلمان کم از کم باخبر اور مذہبی اسکالرز تحفظ گائے کی تحریک کے حامی تھے۔

سنہ 1893 میں دہلی میں پولیس نے ایک مسلمان صوفی کے لکھے ہوئے مضمون 'گاؤ پُکار پشراوالی' عنوان سے نو صفحات پر مشتمل کتابچہ تحریر کیا۔ گیا میں مولوی کمار الدین احمد 1889 میں گوشالہ (گائے کی پناہ گاہ) قائم کرنے والے اہم قائدین میں شامل تھے۔

سنہ 1880 کی دہائی اور 1890 کی دہائی کے اوائل میں بھی مسلمان وارانسی میں اس تحریک کی حمایت کا وعدہ کرتے ہوئے پائے گئے۔

مسلمانوں کے ذریعہ شائع شدہ اخبارات جیسے فارسی اخبر، انجمنِ پنجاب، آفتابِ پنجاب وغیرہ نے تحریک کی حمایت میں سرگرم عمل مہم چلائی۔ فارسی اخبار نے رائے دی کہ انگریزوں کے گائے کا گوشت کھانے کی مشق سے ہندوؤں اور مسلمانوں کے مابین دشمنی پائی جارہی ہے۔

قصاب، اگرچہ ہندوستانی مسلمان، برطانوی حکام کے حکم پر گائے کا ذبح کرتے تھے ، جو دونوں برادریوں کے مابین پھوٹ ڈالنا چاہتے تھے۔

سنہ 1880 کی دہائی اور 1890 کی دہائی کے اوائل میں ، برطانوی حکام چھاؤنیوں میں اپنے فوجیوں کے لئے گائے کا گوشت خریدنے کی مشکلات کی اطلاع دے رہے تھے۔سنہ 1891 میں، پولیس نے تحفظ گائے کے کارکنوں پر فائرنگ کردی جو دیناپور چھاؤنی میں قصابوں کو گائے کے ذبح کرنے سے روک رہے تھے۔

اسی طرح کے واقعات بیلگام، جبل پور اور ناگپور سے بھی سامنے آئے ہیں۔ حکام جانتے تھے کہ تحفظ گائے کے لئے متحد مضبوط تحریک برطانویوں کو کھانے کی فراہمی کو بند کردے گی۔

اسی لئے انہوں نے گائے کے ذبیحہ کی طرف قصابوں کو راغب کرنا شروع کردیا۔

مزید یہ کہ انہوں نے پروپیگنڈا شروع کیا جہاں گائے کے ذبیحہ کو بطور مسلمان حق پیش کیا گیا تھا۔ ایک ایسا حق جو پہلے کبھی نہیں تھا۔ مسلم حکمران زیادہ تر گائے کے قتل سے پرہیز کرتے ہیں۔ دونوں کمیونٹیز ایک دوسرے کے ساتھ باہمی احترام کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذہبی طریقوں کے لئے باہمی احترام کا مظاہرہ کر رہی تھیں۔

صدیوں سے ایک ساتھ رہنے والے ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان دراڑیں پیدا کی گئیں، جس کے نتیجے میں متعدد فرقہ وارانہ فسادات اور ملک کی تقسیم ہوئی۔ تحفظ گائے کی تحریک سے انگریزوں کو اتنا زیادہ خطرہ لاحق ہوا کہ وائسرائے کو دسمبر 1893 میں کہنا پڑا کہ یہ سن ’1857 جیسی خطران بغاوت ہے۔

تاہم اس تحریک میں عوام کی جانب سے ستائش کی گئی اور عوام کی جانب سے بھرپور تعاون ملا۔

سیاسی اور مذہبی دونوں رہنما اب ایک دوسرے کے ساتھ مل گئے ہیں اور اس سے بڑی اپیل کی گئی ہے۔ وائسرائے نے اس ضمن میں لکھا کہ ان کے سیاسی امتزاج سے میں اب بہت زیادہ خوفناک ہوگیا ہوں کہ ایک ہندوں کو مشترکہ زمین مل گئی ہے جس پر تعلیم یافتہ ہندو اور جاہل عوام دونوں اپنی طاقت کو متحد کرسکتے ہیں۔

وائسرائے کے ذریعہ کی گئی پیش گوئی درست ثابت ہوئی۔ مہاتما گاندھی نے کانگریس کو تحفظ گائے کی تحریک کی پشت پر سوار ہوکر اسے ایک عوامی تحریک میں تبدیل کردیا۔

انہوں نے ہندوستان میں اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز 1917 میں بہار سے کیا تھا۔ بیتیا ، مظفر پور اور دوسری جگہوں پر اپنی تقریروں میں ، گاندھی جی نے بتایا کہ انگریز روزانہ 30000 سے زیادہ گائیں اپنےھ استعمال کے لئے مار رہے ہیں۔

ان کے بقول، مسلمان، کبھی کبھار گائے کا گوشت کھاتے تھے جب کہ یہ انگریز کے لئے ایک بنیادی غذا تھی اور ہندوستان صرف اپنی گائوں کو بچاکر ہی اس کا اعزاز حاصل کرے گا۔

مسلم رہنماوں نے گاندھی اور اس کی گائے سے تحفظ کی تحریک کی حمایت کی۔ یہاں تک کہ موجودہ دور میں مسلم رہنماؤں کا موقف ہے کہ جس معاشرے میں گائے کی لاکھوں افراد کی جانب سے تعظیم کی جاتی ہے وہاں اس کی قربانی نہیں کی جانی چاہئے اور جن ریاستوں میں گائے کے ذبیحہ پر پابندی ہے، وہاں کے مسلمان اس قانون کی سختی سے پاسداری کرتے ہیں۔

اس کے باوجود ہم دیکھتے ہیں غیرملکی طاقتیں چاہتی ہیں کہ ہم یہ مان لیں کہ مسلمان ہندو بھائیوں اور بہنوں کی مذہبی جذبات کا کی بے عزتی کرکے گائے کا ذبح کرنا چاہتے ہیں۔

نوٹ: ثاقب سلیم ہندوستان کے معروف تاریخ داں اور مصنف ہیں۔