بدھ پورنیما ۔جانیئے ! کیسے منایا جاتا ہے دنیا کے دو بڑے مسلم ممالک میں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-05-2021
ملائیشیا میں گوتم بدھا کا مجسحمہ
ملائیشیا میں گوتم بدھا کا مجسحمہ

 

 

 آج دنیا منا رہی ہے بدھ پورنیما اسے ویشاخ پورنیما اور بدھ جینتی بھی کہتے ہیں، بدھ مت میں اول درجہ کے حامل تہواروں میں سے ایک ہے جسے پوری دنیا میں بڑے جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جاتا ہے، یہ تہوار ہندو تقویم کے اعتبار سے بیشاخ کی چودہویں تاریخ کو اور عیسوی تقویم کے مطابق مئی ماہ میں منایا جاتا ہے، بدھ پورنیما کا یہ تہوار گوتم بدھ کی پیدائش، گوتم بدھ کے نروان اور پری نروان سے متعلق تین عظیم ترین یادگاروں پر مشتمل ہے، اس متبرک دن بدھ عقیدت مند سفید لباس میں ملبوس ہو کر نکلتے ہیں مندروں، گھروں اور شاہراہوں پر چراغاں کرتے ہیں اور روحانی و اخلاقی سر بلندی کے لیے خصوصی عبادتیں اور دعائیہ رسوم ادا کرتے ہیں۔ 

بدھ کی سالگرہ زیادہ تر مشرقی ایشیا میں منایا جانے والا روایتی تہوار ہے جو شہزادہ سدھارتھ گوتما کی پیدائش کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔ سدھارتھ گوتم کو بعد میں گوتم بدھ کے نام سے جانا گیا، جنہوں نے بدھ مت کی بنیاد رکھی۔ جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا میں اسے ویشاخ کے نام سے جانا جاتا ہے اور بدھ کی کاوشوں اور موت کو یاد رکھنے کے لیے مناتے ہیں۔ تری پٹک تھیرواد کے مخطوطات میں درج معلومات کے مطابق 563 قبل مسیح میں گوتم لمبینی میں پیدا ہوئے جو آج کل نیپال میں واقع ہے۔ ان کی پرورش کپل واستو میں ہوئی 35 برس کی عمر میں انہیں موجودہ دور کے ہندوستان میں واقع بودھ گیا میں بودھی کے درخت کے نیچے نروان حاصل ہوا۔ انہوں نے پہلی تعلیم بھارت کے شہر سارناتھ میں دی۔ 38 سال کی عمر میں کشی نگر میں ان کا انتقال ہوا۔

 انڈونیشیا اور ملائیشیا میں بھی

 دلچسپ بات یہ ہے کہ یوں تو پوری دنیا میں بدھ پورنیما منایا جاتا ہے لیکن دنیا میں دو سب سے بڑے مسلم ممالک میں بھی اس کا سرکاری اور غیر سرکاری طور پر اہتمام ہوتا ہے۔جہاں ہندو دھرم کی تہذیبی اور ثقافتی نشانیاں محفوظ ہیں بلکہ ان رسموں اور تہواروں کو بھی منایا جاتا ہے۔ انڈونیشیا میں ویساک کے نام سے بدھ کا جنم دن مناتے ہیں اور اس روز عام تعطیل ہوتی ہے۔ جاوا میں منڈوت کے مقام سے جلوس شروع ہوتا ہے جو بوروبدور میں جا کر ختم ہوتا ہے جہاں دنیا میں بدھ مت کا سب سے بڑا مندر موجود ہے۔ بدھ مت کے ماننے والے وہار کو جاتے ہیں اور معمول سے زیادہ لمبی عبادت کرتے ہیں۔ ان کا لباس بالکل سفید ہوتا ہے اور عموماً ویجیٹیرین خوراک کھائی جاتی ہے۔ گوتم بدھ کو فیرنی بھی پیش کی جاتی ہے۔

 انڈونیشیا میں ، راہب اور یاتری وسطی جاوا کے بوروبودر میں مینڈوت مندر سے نکلتے ہیں ، اور گربوگن گاؤں سے مقدس آتش اور جامپریٹ اسپرنگس سے مقدس پانی لے جاتے ہیں۔ جب وہ بوروبودور مندر پہنچتے ہیں تو ، گرو سے حاصل کرنے سے پہلے وہ تین بار گھڑی کی سمت گھومتے ہیں۔ اس کے بعد ، روشن خیال کائنات کی علامت کے لئے کاغذی لالٹینوں کو آسمان میں چھوڑ دیا گیا ہے۔

 اسی طرح ملائیشیا میں بدھ کا جنم دن یومِ ویساک کہلاتا ہے اور اس روز عام تعطیل ہوتی ہے۔ ملک میں بدھ مت کی اقلیت یہ تہوار مناتی ہے۔ ملک بھر کے مندر سنوارے جاتے ہیں اور قید جانوروں کو آزاد کیا جاتا ہے۔ لوگ دعائیں مانگتے ہیں اور خیرات وغیرہ کرتے ہیں۔ ملا ئیشیا میں بدھ پورنما کے ساتھ "مدھو پورنما" کے میل بھی ہوتا ہے جس میں شہد کا کردار اہم ہوتا ہے یہ میلا بدھ کے شاگردوں میں قیام امن کے لیے ہوتا ہےجنگلات میں بندر نے بدھ پیشوا کو شہد کا تحفہ دیا تھاجس کو یادکیا جاتا ہے بندر کے تحفے کا ذکر اکثر بدھ مت میں کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بد ھ پیشوا ہاریلیوک جنگل میں مذہبی تہوار میں مصروف تھا تو ایک بندر نے شہد سے بھرا ہو ا چھتہ تحفہ طور پیش کیا تحفے کی قبولیت پر بندر خوشی کے مارے درخت سے نیچے گر ا اور مرگیا اس بندر کی موت کو بھی مدھو پورنما کے میلے میں یاد کیاجاتا ہے مدھو پورنما کی معنی ہے شہد سے بھرا ہوا چاند،مدھو پورنما کے موقعہ پر لوگ بندروں کو شہد کا تحفہ دے کر اس پرانی رسم کی یاد تازہ کرتے ہیں ۔

  ہندوستان نروان کی سرزمین 

ہندوستان کی سرزمین پر بدھ کو نروان حاصل ہوا۔ بدھ نے اپنی زندگی کا زیادہ تر حصہ موجودہ ہندوستان میں گزارا تھا۔ بدھ مت کی مقدس ترین جگہوں میں سے کئی بشمول بودھ گیا، سارناتھ، شراوستی اور راجگیر کے علاوہ کشی نگر بھی یہیں واقع ہیں۔ شہشناہ اشوک کے دور میں بدھ مت ہندوستان سے دیگر ریاستوں تک پھیل گئی۔ بدھ پورنیما کو ہندوستان میں عام تعطیل کا درجہ ملا ہوا ہے اور اس کی ابتدا بھیم راؤ امبیڈ کر نے رکھی جب سماجی انصاف کی وزارت ان کے پاس تھی۔ اسے سکم، لداخ، ارونا چل پردیش، بودھ گیا اور شمالی بنگال کے علاقے جیسا کہ کالیمپونگ، دارجلنگ اور کرسیونگ کے علاوہ مہاراشٹر وغیرہ میں بھی منایا جاتا ہے۔