اسٹاک مارکیٹ میں آج گراوٹ

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 23-12-2025
اسٹاک مارکیٹ میں آج گراوٹ
اسٹاک مارکیٹ میں آج گراوٹ

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
ہندوستانی شیئر بازار میں کل (22 دسمبر) نظر آنے والی تیزی پر آج (23 دسمبر 2025) بریک لگ گیا۔ منگل کے کاروباری سیشن کے آغاز میں ہندوستانی ایکویٹی اشاریے نرم رجحان کے ساتھ کھلے۔ بی ایس ای سینسیکس اور این ایس ای نفٹی آج سرخ نشان میں کھلے۔ این ایس ای نفٹی 50 26,175 پر تقریباً مستحکم انداز میں کھلا، جبکہ بی ایس ای سینسیکس سستی کے ساتھ 85,555 پر اوپن ہوا۔
بینک نفٹی 38 پوائنٹس یا 0.06 فیصد اضافے کے ساتھ 59,342 پر کھلا۔ اسی طرح اسمال اور مڈ کیپ شیئرز سبز نشان میں کھلے۔ نفٹی مڈکیپ 20 پوائنٹس یا 0.03 فیصد بڑھ کر 60,835 پر اوپن ہوا۔
ابتدائی کاروبار میں نفٹی 50 پر اس وقت سب سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے والے شیئرز میں کول انڈیا، لارسن اینڈ ٹوبرو، سیپلا، ٹائٹن اور ہنڈالکو انڈسٹریز شامل تھے۔ دوسری جانب نفٹی 50 پیک میں نمایاں خسارے والے شیئرز میں انفوسس، ٹی سی ایس، ایشین پینٹس، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز اور ٹیک مہندرا شامل رہے۔
ابتدائی کاروبار میں ٹاپ موورز رہنے والے شیئرز میں انفوسس، ٹی سی ایس، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، شری رام فنانس اور ریلائنس انڈسٹریز شامل تھیں۔ صبح کے کاروبار کے دوران یہی شیئرز بازار میں نمایاں اتار چڑھاؤ کا سبب بنے۔