اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روزبھی گراوٹ درج

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 17-11-2021
اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روزبھی گراوٹ درج
اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روزبھی گراوٹ درج

 


 آواز دی وائس، ممبئی

عالمی مارکیٹ کے کمزور اشارے سے مایوس سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر ایکسس بینک، ریلائنس، کوٹک بینک، ایئرٹیل سمیت 20 کمپنیوں میں ہوئی فروخت کے دباؤ میں اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل دوسرے دن گراوٹ درج کی گئی، تاہم سینسیکس 60 ہزار پوائنٹس سے اوپر برقرار رہنے میں کامیاب رہا۔

بی ایس ای حساس انڈیکس سینسیکس 314.04 پوائنٹس گر کر 60,008.33 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 113.40 پوائنٹس گر کر 17,885.80 پوائنٹس پر رہا ۔

بڑی اور درمیانی کمپنیوں کے برعکس چھوٹی کمپنیوں میں خرید ہوئی ۔

مڈ کیپ 0.21 فیصد کمزور ہو کر 26,360.61 پوائنٹس جبکہ سمال کیپ 0.05 فیصد بڑھ کر 29,243.64 پوائنٹس پر رہا ۔

بی ایس ای میں کل 3464 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا، جن میں سے 1853 میں گرواٹ جبکہ 1495 میں اضافہ اور 116 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ۔

این ایس ای میں 35 سرخ جبکہ 15 سبز نشان پر رہے۔

اس دوران، ایف ایم سی جی ، ہیلتھ کیئر، یوٹیلٹیز، آٹو اور پاور گروپ کی 0.63 فیصد کی تیزی کو چھوڑکربقیہ تمام گروپس سرخ نشان پر رہے ۔

بیسک مٹیرئل 0.62، انرجی 1.78، فنانس 0.63، ٹیلی کام 1.02، بینکنگ 0.79، کیپٹل گڈز 0.30، کنزیومر ڈیوربلز 0.42، میٹلز 0.33، آئل اینڈ گیس 1.39 اور ریئلٹی گروپ کے حصص 1.79 فیصد کم ہوئے۔ بین الاقوامی سطح پر گراوٹ کا رجحان رہا۔

اس دوران برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای میں 0.35 فیصد، جاپان کے نکی میں 0.40 فیصد اور ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 0.25 فیصد گراوٹ درج کی گئی

جب کہ جرمنی کے ڈی اے ایکس میں 0.12 فیصد اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 0.44 فیصد تیزی رہی ۔