اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 04-12-2025
اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ
اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
ہندوستانی شیئر بازار آج، یعنی 4 دسمبر 2025 کو لگاتار دوسرے دن مندی کے ساتھ کھلا۔
بازار کے اہم اشاریے نِفٹی اور سینسیکس سرخ نشان پر کاروبار کرتے دکھائی دیے۔ ابتدائی کاروبار میں سینسیکس 156.83 پوائنٹس گرکر 84,949.98 پر آ گیا، جبکہ نِفٹی 47 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 25,938.95 پر پہنچ گیا۔ اسی کے ساتھ پچھلے چند دنوں سے روپیہ میں بھی مسلسل گراوٹ دیکھی جا رہی ہے، اور آج روپیہ 90.43 کے ریکارڈ نچلے سطح تک گر گیا۔
سینسیکس کی کمپنیوں کا حال
سینسیکس کی فہرست میں شامل کمپنیوں میں ہندوستان یونی لیور، ایٹرنل، ٹائٹن، پاور گرڈ، الٹرا ٹیک سیمنٹ اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا سبھی نقصان میں رہے۔ وہیں، ٹاتا کنسلٹنسی سروسز، ایچسی ایل ٹیک، بھارت الیکٹرانکس، ایشین پینٹس اور ٹاٹا موٹرز پیسنجر وہیکل منافع میں دکھائی دیں۔
ایکسچینج کے اعداد و شمار کے مطابق
فارن انسٹیٹیوشنل انویسٹ نے بدھ کو 3,206.92 کروڑ روپے کے شیئر فروخت کیے، جبکہ ڈومیسٹک انسٹیٹیوشنل انویسٹ نے 4,730.41 کروڑ روپے کے شیئر خریدے۔
ایشیائی مارکیٹوں میں
جنوبی کوریا کا کوسپی مندی میں ٹریڈ کر رہا تھا، جبکہ جاپان کا نکّئی 225 اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ مثبت علاقے میں تھے۔ بدھ کو امریکی بازار  تیزی کے ساتھ بند ہوئے۔ عالمی تیل بینچ مارک برینٹ کروڈ 0.35 فیصد بڑھ کر 62.89 ڈالر فی بیرل ہو گی۔ ب