رواں مالی سال میں اقتصادی ترقی کا تخمینہ 9.5 فیصد پر برقرار: آر بی آئی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 08-12-2021
رواں مالی سال میں اقتصادی ترقی کا تخمینہ 9.5 فیصد پر برقرار: آر بی آئی
رواں مالی سال میں اقتصادی ترقی کا تخمینہ 9.5 فیصد پر برقرار: آر بی آئی

 


آواز دی وائس، نئی دلی

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے ربیع کی بوائی میں تیزی، تہواری سیزن سے مانگ بڑھنے، زراعت اور اس سے متعلق سرگرمیوں میں نئے روزگار ابھرنے کے درمیان کورونا وائرس کے نئے ورژن اومیکرون کی آمد کے بعد سے اس کے کیسز میں ہورہے اضافہ اور عالمی واقعات سے ہندوستانی معیشت کے متاثر ہونے پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے رواں مالی سال میں ترقی کے اپنے سابقہ اندازے 9.5 فیصد پر برقرار رکھا۔

ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کی تین روزہ میٹنگ کے بعد جاری کردہ اپنے ایک بیان میں یہ اندازہ ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے اثرات میں کمی اور تیز رفتار ویکسینیشن کی وجہ سے ملکی اقتصادی سرگرمیاں کورونا وائرس پہلے دور کی سطح پر پہنچ رہی ہے۔

تاہم انہوں نے کورونا کی نئی قسم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے نئے کیسز میں اضافہ ہوا ہے جو تشویشناک ہے۔