پالیسی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 08-10-2021
 آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس
آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس

 

 

آؤاز دی وائس،ممبئی

مہنگائی بڑھنےاور کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد معاشی سرگرمیوں کے پٹری پر لوٹنے کا حوالہ دیتے ہوئے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے ریپو ریٹ اور دیگر پالیسی شرحوں کوحسب سابق رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔

آر بی آئی کے گورنرشکتی کانت داس کی صدارت میں مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کی آج تین روزہ دو ماہانہ جائزہ میٹنگ میں تمام پالیسی شرحوں کوحسب سابق رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ریپو ریٹ 4 فیصد ، ریورس ریپو ریٹ 3.35 فیصد ، مارجنل اسٹینڈنگ فیسلیٹی ریٹ 4.25 فیصد اور بینک ریٹ کو 4.25 فیصد پر مستحکم رکھا گیا ہے ۔

کیش ریزرو کا تناسب 4 فیصد اورایس ایل آر 18 فیصد پر رہے گا۔ میٹنگ کے بعد مسٹر داس نے کہا کہ گزشتہ سال کورونا کے شروع ہونے کے بعد سے یہ مانیٹری پالیسی کا 12 واں اعلان ہے اور اس دوران 100 سے زائد اقدامات کیے گئے ہیں ۔ معیشت آہستہ آہستہ پٹری پر آ رہی ہے۔