دہلی :کمرشل گیس سلنڈرہوا 105 روپے مہنگا

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 01-03-2022
دہلی :کمرشل گیس سلنڈرہوا 105 روپے مہنگا
دہلی :کمرشل گیس سلنڈرہوا 105 روپے مہنگا

 



 

آواز دی وائس، نئی دہلی

مہینےکے پہلے دن یعنی  آج 19 کیلو والے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 105 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

دہلی میں اب آج سے کمرشیل سلنڈر 2,012 روپے میں دستیاب ہوگا۔

نئی قیمت آج سے ہی نافذ ہو گئی ہے۔

تاہم 14.2 کلو گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

دہلی میں 19 کیلو کمرشل گیس کی قیمت 105 روپے بڑھ کر 2012 روپے ہو گئی ہے۔

جب کہ کولکاتہ میں کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت 108 روپے بڑھ کر 2095 روپے ہو گئی ہے۔

پہلے اس کی قیمت 1,987 روپے تھی۔

ممبئی میں کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت 1857 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

چنئی میں 19 کلو کے کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت 2145.5 روپے ہو گئی ہے، گزشتہ ماہ یکم فروری کو 19 کلو کے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 91.50 روپے کی کمی کی گئی تھی۔

دہلی میں تب 1907 روپے کا سلنڈر بنتا تھا، دہلی میں بغیر سبسڈی کے 14.2 کلو کے سلنڈر کی قیمت 899.50 روپے ہے۔

کولکاتہ میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 926 روپے اور ممبئی میں 899.50 روپے ہے۔ چنئی میں غیر سبسڈی والے سلنڈر کی قیمت اب 915.50 روپے ہے۔