پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 15-06-2021
پٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف کلکتہ میں گنگاکنارے احتجاج
پٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف کلکتہ میں گنگاکنارے احتجاج

 

 

نئی دہلی ،

منگل کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ اس سے قبل پیر کے روزان کی قیمتیں ایک نئی ریکارڈ سطح تک بڑھ گئیں۔

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 96.41 روپے اور ڈیزل 87.28 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ قیمتوں میں اضافے کا حالیہ سلسلہ 4 مئی کو شروع ہواتھا۔

دہلی میں مئی کے مہینے کے دوران پٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہوگیا۔ جون میں اب تک پٹرول کی قیمت میں 2.18 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 2.13 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ دوسرے شہروں میں بھی دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

ممبئی میں پٹرول کی قیمت 102.58 روپے اور ڈیزل کی قیمت 94.70 روپے فی لیٹر تھی۔ چنئی میں ایک لیٹر پٹرول 97.69 روپے اور ایک لیٹر ڈیزل 291.92 روپے میں فروخت ہوا۔

کولکتہ میں پٹرول کی قیمت 96.34 روپے اور ڈیزل کی قیمت 90.12 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔

آج ملک کے چار میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں:

شہر کا نام —— پٹرول روپے / لیٹر —— ڈیزل روپے / لیٹر

دہلی ————— 96.41 —————— 87.28

ممبئی ۔————— 102.58 —————— 94.70

چنئی —————- 97.69 -—————- 91.92

کولکاتا ———— 96.34 —————— 90.12 ( ایجنسی ان پٹ )