رائے پور -چھتیس گڑھ نے 44ویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر 2025 میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ ریاست کے پویلین کو اس سال "اسپیشل اپریسی ایشن میڈل" دیا گیا، جو کہ تھیماتی انداز، دلکش پیشکش اور خوبصورت ڈسپلے کا اعتراف ہے۔
یہ ایوارڈ نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں دیا گیا، جہاں یہ میلہ 14 سے 27 نومبر تک جاری رہا۔
یہ اعزاز اس وقت ملا ہے جب چھتیس گڑھ اپنی ریاستی تشکیل کے 25 سال مکمل کر رہا ہے۔ پویلین نے نہ صرف ریاست کی ثقافتی جڑیں، قبائلی روایات اور ورثے کو دکھایا بلکہ اچھی حکمرانی، روزگار، صنعت، سیاحت اور پائیدار ترقی کے سفر کو بھی بڑی خوبصورتی سے پیش کیا۔یوں لگا جیسے کوئی پوری کہانی ایک ہی جگہ پر زندہ ہو گئی ہو—ریاست کے 25 سال، اس کی منزلیں اور "نویں چھتیس گڑھ" کا خواب۔
پویلین میں بستر کے بدلتے ہوئے چہرے کو بھی خاص طور پر دکھایا گیا—سڑکوں سے لے کر سیاحت، قبائلی روزگار اور امن کی فضا سے آنے والی نئی امید تک۔
وہاں کی روایتی دستکاریاں، قبائلی فن، مقامی پکوان اور سیاحتی مقامات نے ہر آنے والے کو اپنی طرف کھینچا۔سب سے زیادہ توجہ چھتیس گڑھ کی نئی صنعتی پالیسی 2024–30 نے حاصل کی، جو بڑے پیمانے پر روزگار اور سرمایہ کاری بڑھانے کا ہدف رکھتی ہے۔ ساتھ ہی دو آنے والے بڑے منصوبے بھی سب کے لیے حیرت کا باعث تھے—
ملک کا پہلا اے آئی ڈیٹا سینٹر پارک
اور
چھتیس گڑھ کا پہلا سیمی کنڈکٹر پلانٹ۔
یہ دونوں منصوبے نوجوانوں کے لیے ہزاروں روزگار کے مواقع پیدا کریں گے اور ریاست کو ٹیکنالوجی کے نقشے پر اور نمایاں بنا دیں گے۔
میلے کے دوران چھتیس گڑھ پویلین میں لوگوں کی بڑی تعداد دیکھی گئی۔ ڈیجیٹل ڈسپلے، دھوکرہ آرٹ، کوسا ریشم اور مقامی مصنوعات نے سب کو خوب متاثر کیا۔ کہانی، تہذیب اور جدید انداز کا ایسا مل اپ تھا کہ پویلین میلے کی سب سے یادگار جگہوں میں شمار ہوا۔
محکمۂ تجارت و صنعت کے ایک افسر نپذیرا کہتی ہیں کہ ہ اعزاز چھتیس گڑھ کے 25 سالہ سفر، ہماری پہچان اور ہماری ترقی کا جشن ہے۔ ہم نے کوشش کی کہ ریاست جہاں سے شروع ہوئی، جہاں تک پہنچی، اور جو مستقبل ہم بنا رہے ہیں—سب ایک جھلک میں نظر آئے۔ یہ قومی سطح پر پذیرائی ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہے۔اسپیشل اپریسی ایشن میڈل" چھتیس گڑھ کی بڑھتی ہوئی خوداعتمادی، اختراع پر مبنی ترقی اور مضبوط معاشی مستقبل کے وژن کی علامت بن گیا ہے۔
انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر ہر سال آئی ٹی پی او کی جانب سے منعقد ہوتا ہے، اور ملک کے بڑے ترین تجارتی میلوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں ریاستیں، مرکزی وزارتیں، پی ایس یو، ایم ایس ایم ای، دستکار، اسٹارٹ اپ اور بین الاقوامی نمائش کار سب مل کر ایک رنگا رنگ دنیا بنا دیتے ہیں۔