ایک ایسا ریستوراں،جہاں کتابیں مفت ملتی ہیں!

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-07-2021
ریستوراں
ریستوراں

 

 

 

 شائستہ فاطمہ، نئی دہلی

جی ہاں! پریشان نہ ہو! قومی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک ایسا ریستوراں ہے، جہاں کھانے کے بعد کتابیں مفت دی جاتی ہیں۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ یہاں چائے یا کھانے کی کوئی شئے مفت نہیں ملتی، مگر یہاں کتابیں مفت ہیں۔ اس ریستوراں میں آپ جتنا خرچ کریں گے، اس میں سے ہر 500 روپئے پر آپ اپنی پسندیدہ کتب لے جا سکتے ہیں۔

یہ ریستوراں جنوبی دہلی کے ساکیت میں واقع ہے۔ اس کا نام ہے۔دی نرڈی اندین کیفے(The Nerdy Indian Cafe)۔

اس ریستوراں میں عام طور پر سوشل میڈیا سے وابستہ افراد کی کثرت ہوتی ہے۔ وہ لوگ یہاں آتے ہیں، کچھ کھاتے ہیں اور اپنا کام کرتے ہیں، کوئی اسٹوری لکھتے ہیں۔پھر اسے رابطہ عامہ کی سائٹس پر شیر کرتے ہیں۔

awaz the voice

یہاں کھانے میں مورکن چکن وتھ ہوموس، پتا بریڈ، ایگ چکن نوڈلس، ویج تندوری گریوی موموز، اسپائیڈ پوٹیٹو اور اونین کلچا پلیٹر وغیرہ ملتا ہے، جسے لوگ شوق سے کھانا پسند کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آپ یہاں کولڈ کافی، اورنج،واٹرملن موجیٹو وغیرہ سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

اس ریستوراں کو آیوش اور وشال مل کر چلا رہے ہیں۔

آیوش نے اپنے انٹرویو کے ذیل میں کہا کہ پیرس کی شکشپیئر اینڈ کمپنی نے انہیں متاثر کیا اس کے بعد انھوں نے ریستوراں کے اندر کتابیں مفت دینے کا فیصلہ کیا ۔ انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہاں ہندوستان کا واحد ریستوراں ہے، جہاں کھانے پینے کے کتابیں مفت دی جاتی ہیں۔' آیوش کو خود مطالعہ کا شوق ہے، وہ کہتے ہیں کہ یہ قارئین کے لیے ان کی خدمت ہے کہ وہ بنیادی چیزوں کے ساتھ ساتھ پڑھنے کا ماحول بھی بنا رہے ہیں۔

کورونا وائرس اور لاک ڈاون کا اثر بھی یہاں بہت زیادہ پڑا۔ تاہم وہ کہتے ہیں کہ وہ روزانہ گھٹ گھٹ رہے ہیں، لیکن ان کی امیدیں قائم ہیں اور وہ دنیا بھر کے مصنیفین اور قارئین کے کے احسان مند ہیں، جو انہیں کتابیں بھیج رہے ہیں۔ آیوش کا خیال ہے کہ ڈیجیٹل دنیا سے اگرچہ کتابوں کی خوشبو گم ہوتی جا رہی ہے، ہم اس خوشبو کو دوبارہ قائم کرنا چاہتے ہیں۔

یہاں ہر موضوع پر کثیر تعداد میں کتابیں ہیں۔جسے ریستوراں میں آنے والے شوق سے لیتے ہیں۔ اس ریستوراں میں سینیئر افراد کے علاوہ بڑی تعداد میں نوجوان آتے ہیں اور یہاں شیلف میں رکھی ہوئی کتابوں کو دیکھ خوش ہوتے ہیں۔ اگر آپ کتابوں کے شوقین ہیں تو آپ اس ریستوراں کا دیدار ضرور کرنا چاہیں گے۔

awaz the voice

یوکے، اٹلی، اسپین، روس اور ترکی جیسے ممالک میں کھانے پینے کے ساتھ ساتھ کتابیں بھی دستیاب رہتی ہیں، جہاں مصنفین اور قارئین کافی کی گھونٹ کے ساتھ کتابوں پر بات کرتے رہتے ہیں یا اس کا مطالعہ کرتے رہتے ہیں۔

بہرحال یہ بات کہی جاسکتی ہے، جدید ٹکنالوجی کے زمانے میں جہاں کتابوں سے عدم دلچسپی ہے، وہیں اس ریستوراں نے کتابیں پیش کر لوگوں کو مطالعہ کی راغب کرنے کی ایک چھوٹی سی کوشش کر رہے ہیں۔