#Hockey

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
#Hockey
#Hockey

 

 

ہندوستانی ہاکی ٹیم نے اولمپکس ہاکی میں جرمنی کو 5-4 سے ہرا کر برونز میڈل جیت لیا ہے۔

یہ 41 سال بعد ہوا ہے جب ہندوستان کو اولمپکس میں کوئی میڈل ملا ہے۔ جرمنی نے بہت جلد ہی برتری حاصل کرلی تھی۔ جرمنی پہلے تین منٹ میں جارحانہ تھا۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم میچ میں واپس آگئی۔

دوسری جانب ہندوستان کو پانچویں منٹ میں پنالٹی کارنر ملا لیکن روپندر پال سنگھ گول سے محروم رہے۔ہندوستان بھی بھرپور طریقے سے حملہ کر تا رہا۔ پہلے کوارٹر کے اختتام پر اسکور 1-0 تھا۔ دوسرے کوارٹر میں سمرنجیت سنگھ نے گول کرکے اسکور 1-1 سے برابر کردیا۔ اس کے بعد جرمنی کے نیکلاس ویلن نے گول کر کے ایک بار پھر ٹیم کو 2-1 کی برتری دلا دی۔ چند منٹ بعد جرمنی نے ایک اور گول کر کے 3-1 کی برتری حاصل کر لی۔ لیکن دوسرے کوارٹر کے اختتام کے پانچ منٹ کے اندر ہندوستان نے دو گول کرکے اسکور 3-3 سے برابر کردیا۔ ہاردک سنگھ نے ہندوستان کے لیے دوسرا گول پنالٹی کارنر سے کیا