اے ایم یو کے سائنسدانوں نے اختراعی مائع کرسٹل میموری ڈیوائس کے لیے پیٹنٹ حاصل کیا

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 06-10-2025
اے ایم یو کے سائنسدانوں نے اختراعی مائع کرسٹل میموری ڈیوائس کے لیے پیٹنٹ حاصل کیا
اے ایم یو کے سائنسدانوں نے اختراعی مائع کرسٹل میموری ڈیوائس کے لیے پیٹنٹ حاصل کیا

 



علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے محققین کو ان کی ایجاد بعنوان ”لیکوڈ کرسٹل میموری ڈیوائس اور اسے بنانے کا عمل“ کے لئے پیٹنٹ دیا گیا ہے۔ یہ ایجاد اور پیٹنٹ شعبہ طبیعیات کے ڈاکٹر جے پرکاش، ڈاکٹر دیپانشو وارشنے اور ڈاکٹر شکھا چوہان کی مشترکہ کاوشوں کی رہین منت ہے۔

ڈاکٹر جے پرکاش اور ڈاکٹر شکھا چوہان کو مائع کرسٹل ریسرچ میں ان کی وسیع تحقیق کے لیے جانا جاتا ہے اور اس موضوع پر ان کے معیاری مقالے نامور بین الاقوامی جرائد میں شائع ہوچکے ہیں۔ ڈاکٹر پرکاش کو کئی باوقار ایوارڈز مل چکے ہیں،جن میں انسپائر فیکلٹی ایوارڈ، آئی پی ٹکنالوجی ایوارڈ، آئی ایل سی ایس برونز میڈل ایوارڈ، اور آئی اے پی ٹی-ڈی ایس ایم ایوارڈ شامل ہیں۔

وہ انڈین نیشنل ینگ اکیڈمی آف سائنس، انڈین نیشنل سائنس اکیڈمی، نیشنل اکیڈمی آف سائنسز انڈیا الہ آباد، اور گلوبل ینگ اکیڈمی کے رکن ہیں۔ ڈاکٹر چوہان نے بھی اس شعبے میں تحقیق کو فروغ دیتے ہوئے متعدد تحقیقی منصوبوں میں قائدانہ کردا ادا کیا ہے۔ یہ کامیابی اے ایم یو کی سائنسی اختراعات سے وابستگی میں اہم پیش رفت کی نشاندہی کرتی ہے