معراج الدین: 'باربی کیو' سے' نیٹ 2022' کی کامیابی تک

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 09-09-2022
معراج الدین: 'باربی کیو' سے' نیٹ 2022' کی کامیابی تک
معراج الدین: 'باربی کیو' سے' نیٹ 2022' کی کامیابی تک

 

 

عارش بلال، سری نگر

سری نگر:آپ دنیا کے کسی بھی کونے میں چلے جائیں ’باربی کیو‘ کی خوشبو پیچھا نہیں چھوڑتی ،جو ہمیں ایک ذائقہ کا احساس دلاتی ہے،ہندوستان میں بھی یہ بہت عام ہے۔ فائیو اسٹار ہوٹلوں سے سڑک کے کنارے تک  باربی کیو کا ایک رجحان ہے۔ ایسا ہی ایک باربی کیو کشمیر کی کہانی سنا رہا ہے۔ مگر یہ ذائقہ کے ساتھ محنت اور لگن کی کہانی ہے۔کیونکہ ایک کباب فروش کے بیٹے نے اپنی زندگی کو ایک سمت دیدی ۔  والد کی کباب فروشی  کے سہارے معالج بننے کا سفر شروع کردیا ہے۔ جی ہاں! جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے ایک باربی کیو بیچنے والے کے بیٹے نے NEET UG 2022 کے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔

امتحان میں 591 نمبر حاصل کرنے والے معراج الدین خان نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے خاندان اور دوستوں کی محنت اور تعاون کو دیا۔ "میرا خاندان میرے لیے ایک سہارا رہا ہے۔ وہ مجھے کہتے تھے کہ صرف اپنی پڑھائی پر توجہ دو۔ لیکن، کبھی کبھی، میں اپنے والد کی اس دکان پر مدد کرتا تھا جہاں وہ باربی کیو فروخت کرتے ہیں۔

خان نے اپنی بنیادی تعلیم وارپورہ کے علاقے حنفیہ ماڈل اسکول سے حاصل کی اور آرمی گڈ ول اسکول میں آٹھویں جماعت تک تعلیم حاصل کی۔ اس نے کلاس 10 کے لیے نہالپورہ کے ایم ایم کے اسکول میں اور پھر گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول بارہمولہ میں کلاس 11 اور 12 کے لیے داخلہ لیا۔

خان کا خاندان، جس کے پاس وسائل بہت کم تھے، انہیں نجی ٹیوشن کے لیے بھیجنے میں کامیاب ہو گئے۔ تاہم کوویڈ لاک ڈاون کی وجہ سے اسے گھر پر ہی پڑھنا پڑا۔

خان نے کہا۔ "میں گیارہویں جماعت میں بارہمولہ کے ایک پرائیویٹ ٹیوشن سنٹر میں گیا تھا لیکن پھر COVID-19 لاک ڈاو ن ہوا۔ میں نے دیکھا کہ بہت سے طلبائنے یوٹیوب سے تعلیم حاصل کی ہے اور NEET میں کامیابی حاصل کی ، تو میں نے سوچا کہ میں یہ کیوں نہیں کر سکتا۔ پھر میں نے یوٹیوب چینلز سے تعلیم حاصل کی۔

awazurdu

اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز،" خان نے اپنی پہلی کوشش میں NEETمیں کامیابی حاصل کی ۔ اگرچہ اسے مزید پوائنٹس کی توقع تھی۔ انہوں نے کہا کہ NEET کے امیدواروں کو توجہ مرکوز رکھنی چاہئے۔ "اپنے مقصد کے حصول کے لیے لگاتار کام کرتے رہیں اور آپ یہ کر پائیں گے۔

میرا مقصد مقرر تھا۔ اور یہ کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو صرف ٹیوشنز یا سرکردہ نجی اداروں میں کوچنگ کر کے حاصل کی جا سکتی ہے، خود مطالعہ ہی کافی ہو سکتا ہے"