ریحانہ شاہ جہاں:ایک دن میں81 سرٹیفکیٹس کا عالمی ریکارڈ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 30-08-2022
ریحانہ شاہ جہاں:ایک دن میں81 سرٹیفکیٹس کا عالمی ریکارڈ
ریحانہ شاہ جہاں:ایک دن میں81 سرٹیفکیٹس کا عالمی ریکارڈ

 

 

آوازی دی وائس، کوزی کوڈ

شوق جب جنون میں بدل جائے تو انسان کچھ بھی کر سکتا ہے،ریاست کیرالہ کے ضلع کوٹیئم کی رہنے والی خاتون ریحانہ شاہ جہاں نے ایسا ہی کمال کر دکھایا ہے۔ 

ریحانہ شاہ جہاں اس وقت بے حد مایوس ہوگئی تھیں، جب محض آدھے نمبر کی وجہ سے ان کا داخلہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں نہیں ہو پایا تھا۔اس سے وہ دلبرداشتہ ہوئیں تھیں تاہم انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔

اس کے بعد ریحانہ نے دو پوسٹ گریجویٹ کورسز کے لیے آن لائن داخلہ لے لیا- انہوں نے سوشل ورک میں ماسٹرڈ ڈگری کیا جب کہ گائڈنس اینڈ کاونسلنگ میں ڈپلومہ کیا ہے۔انہوں نےمینجمنٹ اسٹڈیز میں انٹرنس ٹیسٹ کی بھی تیاری کی۔

 انہوں نے سی اے ٹی (CAT) کا امتحان پاس کیا۔ ریحنا اپنے بیچ میں واحد ملیالی طالبہ تھیں، جنہوں نے ایم بی اے پروگرام کے لیےجامعہ ملیہ اسلامیہ میں داخلہ لیا۔ اب انہوں نےآن لائن سرٹیفکیٹس حاصل کرنے کا عالمی ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر 81 سرٹیفکیٹس حاصل کئے ہیں۔

کوٹیئم ضلع کے ایلیکل کی رہائشی ریحانہ کہتی ہیں کہ اپنی بہن نہلا کوپیارسے’عیشا‘ کہتی ہیں۔ نہلانےانہیں  بہت متاثر کیا۔ لندن اسکول آف اکنامکس سے آپریشنل ریسرچ میں ماسٹرز کرنے کے بعد نہلا کوایک اچھی ملازمت ملی۔وہ بہت زیادہ مطالعہ کرتی رہتی ہیں۔

وہ بتاتی ہیں کہ  میں ایک اوسط طالب علم کے ٹیگ پر قابو پانے کے لیے ہمیشہ سے پرعزم تھیں۔ جب ان کی بہن نے نئی دہلی کے لیڈی سری رام کالج میں داخلہ لیا تو ریحانہ بھی مرکزی یونیورسٹی میں داخلہ لینے کے لیے اپنی قسمت آزمانا چاہتی تھیں۔

ایک ساتھ دو پوسٹ گریجویٹ ڈگریاں حاصل کرنے کے دوران انہوں نے نئی دہلی میں قائم ایک این جی او، 'ویمنز مینی فیسٹو'(Women’s Manifesto) کے ساتھ بھی کام کیا جو خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کام کرتی تھی۔ ریحانہ نے بتایا کہ جب میں نے سی اے ٹی کا امتحان پاس کیا تو مجھے احساس ہوا کہ میں پڑھائی میں اچھا کر سکتی ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں صرف خواب دیکھنے کے بجائے کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ میں سرٹیفیکیشن کورسز کر کے اپنے ذخیرے کو بڑھانے کی خواہش مند تھی۔ ایک دن میں زیادہ سے زیادہ آن لائن سرٹیفکیٹس حاصل کرنے کا پچھلا عالمی ریکارڈ 75 تھا۔

حال ہی میں ان کے والد پی ایم شاہ جہاں کی ٹرانسپلانٹ سرجری ہوئی ہے۔ان کے پاس جانے کے لیے دبئی میں بطورانتظامی پیشہ ورانہ ملازمت چھوڑ دی تھی۔ ریحنا کی شادی ہوچکی ہے۔ ان کے شوہر کا نام ابراہیم ریاض ہے۔ وہ ایک آئی ٹی انجینئر ہیں، تاہم تعلیم کے معاملہ میں وہ اپنی بہن کو ترجیح دیتی ہیں۔ ان کی بہن ان کے لیے سپورٹ سسٹم ہے جو انہیں ستاروں تک پہنچنے کی ہمت اور حوصلہ دیتی ہیں۔