مسلمان نوجوانوں نے کیا ہندو عورت کا انتم سنسکار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-05-2021
مسلمان نوجوانوں نے کیا ہندو عورت کا انتم سنسکار
مسلمان نوجوانوں نے کیا ہندو عورت کا انتم سنسکار

 

 

غازی آباد

ملک میں کورونا کی وبا کے بےقابو ہونے کے بعد جہاں ایک طرف نظام میں موجود خرابیاں اور انتظامیہ کی نا اہلی کھل کر سامنے آئی وہیں دوسری جانب ملک کے باشندوں میں موجود باہمی اتحاد کا جذبہ بھی سب کے سامنے آ گیا ۔ وبا نے ویسے تو لاکھوں زندگیاں نگل لیں لیکن ان ناگہانی آفت کے نازل ہونے کے بعد مذہب اور ذات پات میں بکھری ہندوستانی قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر سامنے آئی اور اپنی مدد آپ کے تحت وبا کا بڑی دلیری سے مقابلہ کیا ۔

ایسی ہی ایک مثال غازی آباد کے لونی میں دیکھنے کو ملی جہاں انسانیت کی دل جیتنے والی تصویر سامنے آئی ہے۔ لونی میں ایک ہندو عورت کی موت کے بعد ، جب جنازے میں 4 افراد بھی شریک نہیں تھے تو مسلم نوجوانوں نے ہندو رسم و رواج کے مطابق اس خاتون کی آخری رسومات ادا کیں ۔ ایسی اور اس جیسی نہ جانے کتنی مثالیں ہیں جسے چشم فلک نے اس کورونا دور میں دیکھا ۔ امید ہے کہ باہمی ایثار کا یہ جذبہ یوں ہی بنا رہے اور ملک میں ہم آہنگی کے نیے دور کا آغاز ہو ۔