کرناٹک:ام سارہ نے16 گولڈ میڈل جیتے

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 31-05-2022
کرناٹک:ام سارہ نے16 گولڈ میڈل جیتے
کرناٹک:ام سارہ نے16 گولڈ میڈل جیتے

 

 

بنگلور: چکمگلور ضلع کی ایک طالبہ نے بدھ کو باگل کوٹ میں یونیورسٹی آف ہارٹیکلچر سائنس کے 11ویں کانووکیشن میں 16 گولڈ میڈل حاصل کیے۔

کانووکیشن کے دوران 34 طلباء نے 77 گولڈ میڈل حاصل کیے۔ کرناٹک کے گورنر تھاور چند گہلوت نے گلم پیٹ کے ایک کسان عصمت علی کی بیٹی ام سارہ کو تمغہ دیا۔

زراعت پر مبنی خاندان سے تعلق رکھنے والی، ام سارہ اپنے والد کی کھیتی سے متاثر ہو کر باغبانی کے شعبے میں آئی۔ اس نے سرکاری اسکالرشپ کے ساتھ محنت سے تعلیم حاصل کی۔

اس کے والد چار ایکڑ زمین پر کافی اگاتے ہیں۔ انھوں نے اپنی بیٹی کی تعلیم کے لیے بینک سے ایک لاکھ روپے کا قرض لیا تھا۔ ام سارہ کی والدہ ایک گھریلو خاتون ہیں۔

تمغے جیتنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے، گورنر تھاور چند گہلوت نے کہا، "ہمارا ملک اب بھی زراعت پر مبنی ہے اور زراعت سے فارغ التحصیل افراد کو دیوار اور چھت والی باغبانی کی تلاش کرنی پڑتی ہے۔"

ام سارہ نے کہا کہ بچپن سے ہی پڑھائی کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔ میرے والدین نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی۔ میں نے سی ای ٹی پاس کرنے کے بعد یونیورسٹی میں سیٹ حاصل کی۔

اس نے یہ بھی کہا کہ وہ ہندوستانی کسانوں کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہتی ہے اور اس کے لیے اٹلی کی پادوا یونیورسٹی سے ایم ایس سی کرنا چاہتی ہے۔

ماسٹرس ڈگری کرنے میں 15 لاکھ سے 20 لاکھ روپے خرچ آئے گا۔اس کے بیرون ملک تعلیم کے لئے اس کے والدین بینکوں، سرکاری وظائف اور عطیہ دہندگان کے ذریعے قرضوں کے لیے مدد کی توقع کر رہے ہیں۔