جامعہ ملیہ اسلامیہ :لقمان علی نے قومی جو۔جٹسو چمپئن شپ دوہزارتیئس میں طلائی تمغہ جیتا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 06-04-2023
جامعہ ملیہ اسلامیہ :لقمان علی نے قومی جو۔جٹسو چمپئن شپ دوہزارتیئس میں طلائی تمغہ جیتا
جامعہ ملیہ اسلامیہ :لقمان علی نے قومی جو۔جٹسو چمپئن شپ دوہزارتیئس میں طلائی تمغہ جیتا

 

نئی دہلی :جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایم اے سوشل ورک سال اول کے طالب علم محمد لقمان علی نے قومی جو جٹسو چمپئن شپ دوہزارتئیس میں طلائی تمغہ جیتا ہے۔انڈین جو۔جٹسو ایسو سی ایشن نے حال ہی میں مدھیہ پردیش میں اس چمپئن شپ کا انعقاد کیا تھا۔

اس موقع پرلقمان نے کہاکہ ’میرا خواب ہے کہ میں ہندوستان کے لیے اولمپکس،ورلڈ چمپئن شپ،کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز جیسے بین الاقوامی مقابلوں میں میڈل جیتوں‘۔

ابھی حال ہی میں فروری کے مہینے میں تھائی لینڈ میں منعقدہ ایشین چمپئن شپ دوہزارتئیس کے ساتویں ایڈیشن میں ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہوئے چھٹا مقام حاصل کیا تھا۔

پروفیسر نجمہ اختر(پدم شری)،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ان حصولیابیوں کے لیے لقمان کو مبارک باد دی اور ان کے تابناک مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ سے سوشل ورک میں ماسٹر کرنے سے پہلے جامعہ ہی کے شعبہ ہندی سے بی اے(آنرز) کی پڑھائی کی ہے۔