پاکستان میں آوارہ کتوں کا قہر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-04-2021
لاڑکانہ میں آوارہ کتوں نے 20 افراد کو کاٹ لیا
لاڑکانہ میں آوارہ کتوں نے 20 افراد کو کاٹ لیا

 

 

نئی دہلی

کتوں کی ویکسین کو ترس رہے پڑوسی ملک پاکستان میں آوارہ کتوں نے مزید قہر ڈھایا ہے ۔

صوبہ سندھ کے لاڑکانہ میں آوارہ کتوں نے 20 افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا۔ انچارج اینٹی ریبیز ویکسین سینٹر چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال کے ڈاکٹر مکیش کے مطابق لاڑکانہ کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں نے کاٹ کر 20 افراد کو زخمی کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال میں ویکسین کی پہلی خوراک دے دی گئی ہے۔

ڈاکٹرمکیش کے مطابق 2 روز میں مجموعی طور پر آوارہ کتوں نے 40 افراد کو کاٹ کرزخمی کیا جبکہ مارچ میں مجموعی طور پر 1800 افراد کتے کے کاٹنے سے زخمی ہو کر اسپتال لائے گئے تھے۔

واضح رہے کہ کتوں کی ویکسین کی قلت کے پیش نظر کئی بار انتظامیہ لوگوں کو کتوں کو مارنے کی ترغیب دیتی ہے۔ حالیہ کئی دنوں میں ویکسین نہ ملنے کی وجہ سے متعدد اموات بھی ہوئی ہیں۔