دنیاکا سب سے بڑا قرآن پاک :آج دبئی میں نمائش

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-01-2022
دنیاکا سب سے بڑا قرآن پاک :آج دبئی میں نمائش
دنیاکا سب سے بڑا قرآن پاک :آج دبئی میں نمائش

 

 

دبئی: دنیا کے سب سے بڑے قرآن پاک کے نسخے میں شامل سورہ رحمان کی دبئی ایکسپو2020 میں پاکستانی پویلین میں آج نمائش کی جائے گی۔ عرب میڈیا کے مطابق پاکستانی پویلین میں پیش کی جانے والی سورہ رحمان دنیا میں سب سے بڑے قرآن پاک کے نسخے کا حصہ ہے۔

چودہ سوسال سے زائد کی اسلامی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب سورہ رحمان کے الفاظ ایلمونیم اورسونے سے تحریر کئے گئے ہیں ۔ یہ اپنی نوعیت کا واحد پروجیکٹ ہے جس میں حروف تحریر کرنے کے لئے انک یا کلر کے بجائے گولڈ اورایلمونیم کا استعمال کیا گیا ہے۔چھ صفحات پرمشتمل سورہ رحمان کے پہلے 2 صفحات پر 5 لائنیں جبکہ دیگر ہر صفحے پر 10 لائنیں ہوں گی۔ سورہ رحمان پاکستانی آرٹسٹ شاہد رسام نے تحریر کی ہے۔ سورہ رحمان 24آج  جنوری کو پاکستانی پویلین میں پیش کی جائے گی جس کی تقریب میں وزیراعظم کے مشیر برائے کامرس اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد، متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر، سفارت کار اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی۔