عالمی بینک نے افغانستان کی امداد بحال کرنے سے کیا انکار

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 09-11-2021
عالمی بینک نے افغانستان کی امداد بحال کرنے سے کیا انکار
عالمی بینک نے افغانستان کی امداد بحال کرنے سے کیا انکار

 

 

جنیوا: سربراہ عالمی بینک نے افغانستان کی روکی گئی امداد بحال کرنے کا امکان رد کر دیا۔

ورلڈ بینک چیف ڈیوڈ مالپاس نے کہاکہ افغانستان کی تباہ حال معیشت میں کام کرنے کا تصور نہیں کرسکتے ۔

طالبان کو افغانستان کے9 ارب ڈالر کے ذخائر کی رسائی بھی روک دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی بینک نےطالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد افغانستان کی امداد روک دی تھی جبکہ آئی ایم ایف بھی افغانستان کی امداد معطل کرچکاہے۔ عالمی بینک کے افغانستان میں 2002 ء کے بعد سے5 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کے کئی ترقیاتی منصوبے چل رہے تھے۔ (ایجنسی ان پٹ)