منکی پوکس سے ہوئی مزید دو نئی اموات:ڈبلیو ایچ او

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 07-07-2022
منکی پوکس سے ہوئی مزید دو نئی اموات:ڈبلیو ایچ او
منکی پوکس سے ہوئی مزید دو نئی اموات:ڈبلیو ایچ او

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(ڈبلو ایچ او) نے کہا ہے کہ منکی پاکس سےمزید دو نئی اموات ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس سال کے آغاز سےاب تک مجموعی طور پر منکی پاکس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین ہوگئی۔ ڈبلو ایچ او نے اس سلسلے میں مزید کہا یہ بیماری نئےعلاقوں میں مسلسل پھیل رہی ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ آخری رپورٹ کے بعد سے کیسز 77 فیصد بڑھ کر 6,027 ہو گئے ہیں، ان میں سے زیادہ تر یورپی خطے میں رپورٹ ہوئے ہیں۔  تاہم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تینوں اموات افریقہ میں ہوئی ہیں، اس میں یہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ جن کیسز کے لیے صنفی معلومات دستیاب تھیں ان میں سے 99 فیصد سے زیادہ مردوں میں سے تھے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ وباء بنیادی طور پر ان مردوں کو متاثر کرتی ہے جو ان مردوں کے ساتھ جنسی تعلق رکھتے ہیں جنہوں نے ایک یا ایک سے زیادہ مرد پارٹنرز کے ساتھ حالیہ جنسی تعلقات قائم کی تھی۔  

ڈبلو ایچ اوکے ڈائریکٹر جنرل نے بدھ کے روز کہا کہ جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کی ایجنسی 18 جولائی یا اس سے پہلے شروع ہونے والے ہفتے میں کمیٹی کا ایک اجلاس دوبارہ بلائے گی جو اس وباء کو عالمی صحت کی ہنگامی صورتحال قرار دینے کے بارے میں مشورہ دے گی۔

وہیں ٹیڈروس جمعرات کی صبح اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز سے بھی ملاقات کرنے والے ہیں۔

 ڈبلیو ایچ او کے ترجمان نے تفصیلات بتائے بغیر اس کی تصدیق کی ہے۔ ڈبلیوایچ او کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اسپین میں اب تک 802 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔