کب ہوگا سعودی عرب میں پہلا روزہ ؟

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-02-2022
کب ہوگا سعودی عرب میں پہلا روزہ ؟
کب ہوگا سعودی عرب میں پہلا روزہ ؟

 

 

ریاض :ماہرفلکیات ڈاکٹرعبداللہ المسند کا کہنا ہے کہ مملکت میں پہلا روزہ 2 اپریل کو بروز ہفتہ کوہوگا جبکہ عید الفطر 2 مئی 2022 کو متوقع ہے۔

اخبار 24 نے قصیم یونیورسٹی کے شعبے فلکیات کے سابق استاد ڈاکٹر عبداللہ المسند کا کہنا ہے کہ فلکیاتی مطالعے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امسال ماہ شعبان 29 دن جبکہ رمضان المبارک کا مہینہ 30 دن پرمشتمل ہوگا۔

 ماہرفلکیات نے مزید کہا کہ شعبان کی 29 تارریخ بمطابق یکم اپریل کی صبح 9 بج کر24 منٹ پرچاند کی ولادت ہوگی جبکہ اسی شام کومکہ مکرمہ کے مغربی افق پرہلال کی ولادت ہوگی جو16 منٹ تک دیکھا جاسکے گا۔

ڈاکٹر المسند کا مزید کہنا تھا کہ چاند کا دکھائی دینا موسم پرمشروط ہے اگر فضا آبریا غبار آلود ہوگی تو چاند دیکھنا مشکل ہوگا۔ فلکیات کے مطالعے سے یہ بات بھی کہی جاسکتی ہے کہ رمضان المبارک 30 دن کا ہوگا جب کہ عید الفطرکا چاند یکم مئی کی شام کودکھائی دے گا جس کے حساب سے عید الفطر2 مئی کو ہوگی۔