حج 2025 : ہندوستانی حجاج کرام کا پہلا دستہ مدینہ منورہ پہنچا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 29-04-2025
حج 2025 :  ہندوستانی حجاج کرام  کا  پہلا دستہ   مدینہ منورہ پہنچا
حج 2025 : ہندوستانی حجاج کرام کا پہلا دستہ مدینہ منورہ پہنچا

 



مدینہ : ہندوستانی حجاج کرام کی پہلی پرواز حج 2025 کے لیے مدینہ منورہ پہنچ گئی، جہاں ان کا پرتپاک اور خوش دلی سے استقبال کیا گیا۔

سفیرِ ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خان، قونصل جنرل فہد احمد خان سوری اور حج 2025 کی نگرانی کرنے والی ٹیم انڈیا نے مقدس سفر پر روانہ ہونے والے حجاج کرام کا والہانہ خیرمقدم کیا۔

اس سے قبل  ہندوستا ن سے پہلی حج پرواز سے قبل اقلیتی امور کی وزارت نے تمام حجاج کرام کو حج 2025 کے لیے محفوظ، بابرکت اور روحانی طور پر فیضیاب سفر کی نیک خواہشات پیش کی ہیں۔

 اس سال کل 1,22,518 عازمین حج مقدس فریضہ ادا کرنے کے لیے روانہ ہوں گے۔ آج حج پروازوں کا آغاز ہوا، جہاں لکھنؤ سے 288 اور حیدرآباد سے 262 عازمین حج کی پہلی پروازوں کے ذریعے روانہ ہوئے۔ حج 2025 کے آغاز کے موقع پر تمام 1,22,518 حجاج کرام کے لیے دل کی گہرائیوں سے دعائیں اور نیک تمنائیں۔

 وزیر اعظم  نریندر مودی کی قیادت میں حکومتِ ہند تمام حجاج کرام کے لیے ایک ہموار اور سہل حج سفر کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ دعا ہے کہ یہ مقدس سفر تمام حجاج کرام کے لیے محفوظ، بابرکت اور روحانی ترقی کا باعث بنے۔