مسجد اقصی میں نماز جمعہ پر پھر بھڑکا تشدد

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-06-2021
مسجد اقصی  میں پھر ہنگامہ
مسجد اقصی میں پھر ہنگامہ

 

 

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے جمع ہونے والے فلسطینیوں پر اسٹن گرینیڈز اور ربڑ کی گولیوں سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے نمازیوں کو مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ میں داخلے سے روکا جو ممکنہ طور پر نئی حکومت کے احکامات تھے۔

 ہلال احمر کی ایمرجنسی سروس کا کہنا تھا کہ دو فلسطینی ربڑ کی گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے اور تیسرا پتھر لگنے سے زخمی ہوا۔ فلسطینی نوجوانوں نے ردعمل میں کمپاؤنڈ کے قریب موجود پولیس اسٹیشن پر پتھراؤ کیا جنہوں نے اسٹن گرینیڈ اور ربڑ کی گولیاں فائر کی تھیں۔ مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد ہزاروں مظاہرین نے ریلی نکالی جبکہ 15 جون کو یہودی نسل پرستوں کی جانب سے ریلی نکالی گئی تھی اور وہ عربوں کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے تھے۔