امریکہ: ’نسل پرستانہ‘ حملے میں 10 افراد ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-05-2022
امریکہ:  ’نسل پرستانہ‘ حملے میں 10 افراد ہلاک
امریکہ: ’نسل پرستانہ‘ حملے میں 10 افراد ہلاک

 

 

نیویارک: امریکہ: سفید فام نوجوان کے ’نسل پرستانہ‘ حملے میں 10 افراد ہلاک ہو گیے -امریکی ریاست نیو یارک کے شہر بفیلو میں حکام کے مطابق ایک 18 سالہ حملہ آور نے ایک سپر مارکیٹ میں فائرنگ کی

جس کی تحقیقات نفرت پر مبنی جرم کے طور پر کی جا رہی ہیں۔ انڈپینڈنٹ   امریکی شہر بفیلو میں 14 مئی 2022 کو پولیس اہلکار ٹاپس فرینڈلی مارکیٹ باہر جہاں ایک حملہ آور کی فائرنگ میں 10 لوگ مارے گئے (روئٹرز) امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ریاست نیو یارک کے شہر بفیلو میں ’نفرت پر مبنی جرم‘ میں ایک 18 سالہ سفید فام حملہ آور نے ایک سپر مارکٹ میں فائرنگ کی جس سے 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور تین زخمی ہیں۔

حملہ آور ہفتے کو رائفل اٹھائے اور فوجی طرز کے کپڑے پہنے ٹاپس فرینڈلی مارکیٹ پہنچا جہاں اس نے پارکنگ میں اور پھر سٹور میں داخل ہو کر سپر مارکیٹ کے عملے اور زیادہ تر سیاہ فام گاہکوں پر فائرنگ کی۔

حکام کے مطابق حملہ آور نے ہیلمٹ پہن رکھی تھی جس میں نصب کیمرے سے وہ ایپ ٹوئچ پر حملے کی لائیو سٹریمنگ کر رہا تھا۔ پلیٹ فارم نے کچھ ہی دیر میں اس کی لائیو سٹریم بند کر دی۔ پولیس کے مطابق اس نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے پہلے 11 سیاہ فام اور دو سفید فام افراد کو گولی ماری۔ مشتبہ حملہ آور کی شناخت پیٹن گینڈرون کے طور پر کی گئی جو بفیلو سے 320 کلو میٹر دور کونکلن، نیو یارک کے رہائشی ہیں۔