امریکہ۔تائیوان معاہدہ،چین کی راہ مشکل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 29-03-2021
تمثیلی تصویر
تمثیلی تصویر

 

 

تائی پے:چین کے لئے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی کہ امریکا اور تائیوان نے چین کو نظر میں رکھتے ہوئے اپنے ساحلی محافظوں کے درمیان تعاون کو تقویت دینے کے سمجھوتے پر دستخط کردیے۔ ایک روز پیشتر واشنگٹن میں جس مفاہمتی یاد داشت پر دستخط ہوئے تھے، اس کی مناسبت سے اعلیٰ حکام نے تائی پے میں ایک تقریب منعقد کی۔

توقع ہے کہ اب دونوں فریق پالیسی مربوط بنانے کے لیے کوسٹ گارڈ ورکنگ گروپ تشکیل دیں گے۔ وہ تلاش اور بچاؤ کی سرگرمیوں میں تعاون کریں گے اور قواعد کی خلاف ورزی کرنے والی ماہی گیر کشتیوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

حکام نے یہ بات زور دے کر کہی کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے منصب سنبھالنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان یہ پہلا سرکاری سمجھوتا ہے۔ امریکا اور تائیوان کے درمیان سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔ حکام نے براہ راست چین کا ذکر نہیں کیا، جس نے اپنے بحری محافظوں کو ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دینے والا قانون نافذ کیا ہے۔

تاہم تائیوان کے صدر سو تسینگ چانگ نے الگ سے عندیہ دیا ہے کہ نیا قانون بھی ایک عنصر تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے خطے کو دھچاہ لگا ہے اور یہ کہ مشترکہ اقدار کے حامل فریقوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ (ان پٹ ایجنسی)