امریکہ کا چین کے نئے کوسٹ گارڈ قانون پر اظہار تشویش

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-02-2021
ایک نیا تنازعہ
ایک نیا تنازعہ

 

 

 نئی دہلی / ہفتہ کے روزامریکہ نے چین کے نئے کوسٹ گارڈ قانون پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون سمندری تنازعات کو بڑھا سکتا ہے اور غیر قانونی دعوؤں کی راہیں ہموار کر سکتا ہے۔ چین کے مشرقی بحیرہ چین اور بحیرہ جنوبی چین دونوں کے اندر ہمسایہ ممالک کے ساتھ سمندری تنازعات ہیں۔

چین نے گزشتہ مہینے کوسٹ گارڈ کا نیا قانون پاس کیا تھا جس کے تحت اپنے ساحلی محافظوں کو غیر ملکی جہازوں پر حملہ کرنے کی واضح طور پر اجازت دی گئی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اس قانون پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قانون سے سمندری تنازعات میں اضافہ ہوگا۔