افغانستان میں امریکا کی شکست امن کی راہ بن سکتی ہے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-08-2021
 ایرانی صدر ابراہیم رئیسی
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی

 

 

تہران ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکا کی شکست سے امن آسکتا ہے۔

ابراہیم رئیسی نے کہا کہ افغانستان سے امریکی انخلا اور شکست سے ملک میں پائیدار امن کا موقع پیدا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں استحکام قائم کرنے کے لیے ایران کوشش کرے گا۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے طالبان قیادت کو مبارک باد دی ہے۔