پاکستان:یونائیٹڈ سکھ سیلاب متاثرین کو پہنچارہے ہیں امداد

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
 پاکستان:یونائیٹڈ سکھ سیلاب متاثرین کو پہنچارہے ہیں امداد
پاکستان:یونائیٹڈ سکھ سیلاب متاثرین کو پہنچارہے ہیں امداد

 

 

نئی دہلی: اقوام متحدہ سے منسلک این جی او یونائیٹڈ سکھ نے پاکستان کے ضلع چارسدہ میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان پہنچایا ہے۔ یہاں ہزاروں لوگ اور مویشی بری طرح متاثر ہوئے ہیں، ساتھ ہی املاک کو بھی غیر معمولی نقصان پہنچا ہے۔

پاکستان میں تنظیم کے نمائندے ہردیال سنگھ کی قیادت میں سمیکت سکھوں کے مقامی سکھ رضاکاروں نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو محفوظ علاقوں میں منتقل کرنے اور انہیں خوراک، پانی اور دیگر فوری سامان فراہم کرنے کے لیے ایک کیمپ لگایا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق سیلاب سے اب تک 1,634 افراد زخمی ہوئے ہیں، جس سے تقریباً 10,000 مکانات، 149 پلوں، 170 دکانوں اور 3,451 کلومیٹر سڑک کو نقصان پہنچا ہے۔

خیبرپختونخواہ کی صوبائی اسمبلی کے رکن روی کمار نے نوشہرہ کا دورہ کیا اور مقامی خاندانوں سے ملاقات کی اورامدادی سرگرمیوں میں مدد کے لیے یونائیٹڈ سکھ کی کوششوں کو سراہا۔ رضاکار ساگرجیت سنگھ، جو پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے رکن ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ شکارپور سنگھ میں گوردوارے کی چھت مسلسل سیلاب کی وجہ سے گر گئی، جس سے متعدد افراد ہلاک اور پوری عمارت تباہ ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ گرو گرنتھ صاحب کے سروپ (جسے پنجابی میں بیر بھی کہا جاتا ہے) کو بحفاظت باہر نکالا گیا اور ایک گرسکھ خاندان کے قریبی گھر لے جایا گیا۔ اس کے علاوہ یونائیٹڈ سکھ نے لوگوں کے لیے لگائے جانے والے میڈیکل کیمپوں کے لیے امداد اور طبی سامان کی عالمی اپیل جاری کی ہے۔