برطانیہ:ملکہ الزبتھ کی زندگی کے حقائق اور سنگ میل

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-09-2022
برطانیہ:ملکہ الزبتھ کی زندگی کے حقائق اور سنگ میل
برطانیہ:ملکہ الزبتھ کی زندگی کے حقائق اور سنگ میل

 

 

لندن: اس سال جون میں ملکہ الزبتھ دوم اپنی 96ویں سالگرہ  منا ئی تھی ۔ تخت برطانیہ پر طویل ترین راج کرنے والی ملکہ کے بارے میں چند ’خفیہ‘ حقائق ہیں۔ یہ جانتے ہوئے کہ شاہی خاندان رازداری کے بارے میں کتنا حساس ہے، بہت سے برطانوی شہری بھی ملکہ الزبتھ کے بارے کچھ باتین جان کر شاید حیران رہ جائیں۔

ملکہ عالیہ شاذونادر ہی انٹرویوز دیتی ہیں اس لیے عوام کو ان کی زندگی کے بارے میں بہت کم معلومات مل پاتی ہیں سوائے اس بات کے کہ انہیں کورگیس نسل کے کتے پسند ہیں اور یہ کہ انہیں اپنی ہیٹس کولیکشن پر فخر ہے۔

ملکہ کی حیرت انگیز تعلیمی تاریخ سے لے کر اس حقیقت کے تک کہ ان کے کردار کو کتنی بار اسکرین پر پیش کیا گیا ہے، الزبتھ دوم کے بارے میں دلچسپ حقائق مندرجہ ذیل ہیں۔

سب سے عمر دراز سربراہ

ملکہ الزبتھ کی عمر اس وقت 96 برس تھی اور وہ دنیا کی سب سے عمر رسیدہ سربراہ مملکت اور بزرگ ترین شاہی حکمران بھی تھیں۔ عالمی سطح پر الزبتھ ثانی سے بھی زیادہ عرصے تک صرف دو بادشاہ حکمران رہے تھے۔ ایک فرانس کے لوئی چہاردہم جو 1643ء سے لے کر 1715ء تک 72 برس سے بھی زیادہ عرصے تک بادشاہ رہے تھے۔ دوسرے تھائی لینڈ کے بادشاہ بھومی بول تھے، جن کا انتقال اکتوبر 2016ء میں ہوا تھا۔ وہ 70 برس اور چار ماہ تک حکمران رہے تھے۔۔

ملکہ کے سفر

موجودہ برطانوی ملکہ 1952ء سے اب تک 100 سے زائد ممالک کا سفر کر چکی ہیں۔ یہ بھی کسی برطانوی حکمران کے شاہی دوروں کا ایک ریکارڈ ہے۔ گزشتہ ستر برسوں میں ملکہ الزبتھ برطانوی دولت مشترکہ کے رکن ممالک کے مجموعی طور پر 150 سے زائد دورے بھی کر چکی ہیں۔ ۔ الزبتھ ثانی نے 22 مرتبہ کینیڈا کا دورہ کیا، جو کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ ہے۔ یورپ میں انہوں نے سب سے زیادہ دورے فرانس کے کیے، جن کی تعداد 13 بنتی ہے۔۔

برطانوی ملکہ الزبتھ کی پراسرار جائیداد

۔ نواسی برس کی عمر میں ملکہ الزبتھ نے نومبر 2015ء میں بیرون ملک سفر کرنا بند کر دیا تھا۔ اخبار ٹیلیگراف کے مطابق وہ تب تک دیگر ممالک کا اتنا زیادہ سفر کر چکی تھیں کہ وہ پوری دنیا کے 42 چکر لگانے کے برابر بنتا تھا۔ ۔ ملکہ الزبتھ کا طویل ترین بیرون ملک سفر 168 دنوں کا تھا، جس دوران نومبر 1953ء سے لے کر مئی 1954ء تک انہوں نے 13 ممالک کے دورے کیے تھے

اکیس ہزار تقریبات میں شرکت

برطانوی سربراہ مملکت کے طور پر الزبتھ ثانی آج تک تقریباﹰ 21 ہزار تقریبات میں شرکت کر چکی ہیں، چار ہزار قوانین کی شاہی منظوری دے چکی ہیں اور دیگر ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت کے برطانیہ کے 112 دوروں کی میزبانی بھی کر چکی

چودہ صدور سے ملاقات

۔وزرا۔ موجودہ ملکہ کے دور حکمرانی میں برطانیہ میں 14 وزرائے اعظم لندن میں ملکی حکومت کی سربراہی کر چکے ہیں۔ ان میں 1952ء سے 1955ء تک وزیر اعظم رہنے والے ونسٹن چرچل سے لے کر 2019ء میں اپنے موجودہ منصب پر فائز ہونے والے بورس جانسن تک ایک درجن سے زائد برطانوی سیاست دان شامل ہیں۔ اس حیثیت میں ان کے مذہبی عہدے کی روایت 16 ویں صدی میں بادشاہ ہنری ہفتم کے دور میں ایک مسیحی فرقے کے طور پر چرچ آف انگلینڈ کے قیام سے جا ملتی ہے۔

ملکہ کے کردار کو سو سے زیادہ فملوں اور ٹی وی ڈرموں میں پیش کیا گیا

 بین الاقوامی پلیٹ فارم آئی ایم ڈی بی کے مطابق اداکاراؤں نے ملکہ برطانیہ کے کردار کو تقریباً 100 بار مختلف فلموں اور ڈراموں میں پیش کیا ہے جن میں کلیئر فوئے بھی شامل ہیں جنہوں نے نیٹ فلکس شو ’دا کراؤن ایںڈ ہیلین مائرین‘ میں ملکہ کا روپ دھارا تھا اور ’دا کوئین‘ فلم میں ملکہ کے کردار کے لیے ہی انہیں آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

روزانہ سونے سے پہلے وہ شیمپین کا ایک جام نوش کرتی تھیں

کچھ لوگ روزانہ ایک سیب کھانے کا عہد کرتے ہیں لیکن ملکہ الزبتھ کے شاہانہ معاملات عظمت کے بلند احساس کے ساتھ مکمل ہوتے ہیں۔ ملکہ کی کزن مارگریٹ روڈز کے مطابق ملکہ کا معمول ہے کہ وہ دوپہر کے کھانے سے قبل جن اور ڈوبونے پیتی ہیں اور کھانے کے ساتھ وائن۔ بعد میں ڈرائی مارٹنی اور خواب گاہ میں جانے سے پہلے شیمپین کا ایک جام۔

ملکہ کے پاس پاسپورٹ نہیں ہے

ہر انسان کو بین الاقوامی سفر کے لیے پاسپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ملکہ کے لیے ایسا نہیں تھا۔ وہ دنیا بھر میں سفر کے لیے ہماری طرح میرون رنگ کے برطانوی پاسپورٹ کی محتاج نہیں تھیں۔

 شاہی خاندان کی ویب سائٹ کے مطابق ’برطانوی پاسپورٹ ملکہ عالیہ کے نام پر جاری کیے جاتے ہیں اس لیے انہیں خود اس کی ضرورت نہیں تھی۔-

تاہم شاہی خاندان کے تمام افراد بشمول ولی عہد ’پرنس آف ویلز‘ اور ’ڈیوک آف کیمبرج‘ کے پاس پاسپورٹ ہوتے ہیں۔

ملکہ کی دو سالگرہ منائی جاتی ہیں

ویسے تو ملکہ 21 اپریل 1926 میں پیدا ہوئی تھیں لیکن سرکاری طور پر ان کی سالگرہ جون میں سالانہ’ٹروپنگ دا کلر‘ پریڈ کے ذریعے منائی جاتی تھی۔ اس روایتی جشن کا انعقاد 1748 سے کیا جا رہا تھا-

انہوں نے 14 برطانوی وزائے اعظم سے حلف لیا تھا ملکہ الزبتھ دوم اپنی زندگی میں ونسٹن چرچل سے بورس جانسن تک 14 برطانوی وزائے اعظم سے حلف لے چکی تھیں۔ ملکہ آرسنل فٹ بال کلب کی مداح ہیں ملکہ الزبتھ بھی شمالی لندن کے فٹ بال کلب آرسنل کی مداح نکلیں جس کا انکشاف کسی اور نے نہیں بلکہ آرسنل کے پرجوش مداح جیریمی کاربین نے 2016 میں پارلیمنٹ میں ایک تقریر کے دوران کیا تھا۔

لبیر پارٹی کے رہنما نے کہا تھا:

’جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ ملکہ سیاست سے بالاتر ہیں۔ وہ فٹ بال سے بھی بالاتر ہو سکتی ہیں لیکن ان کے قریب رہنے والے بہت سے مقامی افراد یہ راز جانتے ہیں کہ ملکہ دراصل خفیہ طور پر ایک گونر (آرسنل کی پرجوش مداح) ہیں۔‘ سابق مڈفیلڈر سیسک فیبریگاس نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ 2007 میں بکنگھم پیلس میں ایک استقبالیہ کے دوران ملکہ نے انہیں بتایا کہ وہ آرسنل کی مداح تھیں۔

ملکہ روانی سے فرانسیسی بولتی تھیں

ملکہ تاریخ میں سب سے زیادہ سفر کرنے والے برطانوی شاہی افراد میں سے ایک تھیں- جنہوں نے سرکاری دوروں کے دوران مختلف زبانوں پر عبور ہونے کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی بار فرانسیسی زبان میں تقایر کی تھیں۔ ملکہ ہر سال میں بکنگھم پیلس میں 50 ہزار افراد کی میزبانی کرتی ہیں بڑھتے ہوئے سوشل کیلنڈر کے باعث ملکہ حقیقی معنوں میں بہترین میزبان ہیں جو مختلف لنچ، ڈنر، ضیافتوں اور گارڈن پارٹیز میں ہزاروں لوگوں کو محل میں خوش آمدید کہتی  تھیں۔

کووڈ سے پہلے کے دور میں ملکہ بکنگھم پیلس میں ہر سال 50 ہزار سے زیادہ لوگوں کی میزبانی کرتی تھیں۔

ملکہ کی شادی کو 70 سال سے زیادہ عرصہ بیت چکے

یاد رہے کہ 2017 میں ملکہ اور آنجہانی شہزادہ فلپ نے اپنی شادی کی 70ویں سالگرہ منائی تھی۔ انہوں نے 20 نومبر 1946 کو لندن کے ویسٹ منسٹر ایبی میں شادی کی تھی اور ونڈسر کیسل میں ایک نجی پارٹی میں پلاٹینم سالگرہ کا جشن منایا تھا۔ اپریل 2021 میں ڈیوک آف ایڈنبرا کی موت کے وقت شاہی جوڑے کی شادی کو 73 سال بیت چکے تھے

چین کا دورہ

۔ 1996ء میں الزبتھ ثانی نے چین کا سرکاری دورہ کیا تھا۔ یہ کسی بھی برطانوی شاہی حکمران کا چین کا پہلا دورہ تھا۔ ۔ ملکہ الزبتھ ثانی نے لندن میں اپنی شاہی رہائش گاہ بکنگھم پیلس کی ویب سائٹ 1997ء میں متعارف کرائی تھی۔ انہوں نے اپنی پہلی ٹویٹ 2014ء میں کی۔ اور تین برس قبل انہوں نے انسٹاگرام پر اپنا اکاؤنٹ بھی بنا لیا تھا۔ برطانیہ کی اس تاریخ ساز ملکہ نے اپنی پہلی ای میل 26 مارچ 1976ء کے روز بھیجی تھی