متحدہ عرب امارات:سرکاری دفاترمیں ہفتہ میں ڈھائی دن تعطیل

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 07-12-2021
متحدہ عرب امارات:سرکاری دفاترمیں ہفتہ میں ڈھائی دن تعطیل
متحدہ عرب امارات:سرکاری دفاترمیں ہفتہ میں ڈھائی دن تعطیل

 

 

دبئی: متحدہ عرب امارات میں سرکاری دفاتر میں اوقات کار اور ہفتہ وار تعطیل میں تبدیلی کردی گئی جس کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای میں سرکاری دفاتر میں پیر تا جمعرات صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے3 بجے تک کام ہوگا جب کہ جمعہ کو دن 12 بجے تک اوقات کار ہوں گے۔

متحدہ عرب امارات میں اب ہفتہ وار تعطیل جمعہ ،ہفتے کی بجائے ہفتہ اور اتوار کو ہوگی۔

عرب میڈیا کا کہنا ہےکہ سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے ایسےافراد جو گھر سے کام کرنے کے اہل ہیں وہ جمعہ کو گھر سے ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ْ (ایجنسی )