یوکرین: روس کا خیرسن پر قبضہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-03-2022
یوکرین: روس کا خیرسن پر قبضہ
یوکرین: روس کا خیرسن پر قبضہ

 

 

کیف ۔یوکرین

روسی افواج نے یوکرین کے شہر خیرسن پر قبضہ کر لیا ہے۔ مقامی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایک ہفتہ قبل ماسکو کے حملے کے بعد یہ پہلا بڑا شہری مرکز ہے جس کا کنٹرول روس نے سنبھال لیا ہے۔  علاقائی انتظامیہ کے سربراہ گیناڈی لکھوتا نے بدھ کو رات گئے میسجنگ سروس ٹیلی گرام پر لکھا کہ ’(روسی) قابض شہر کے تمام حصوں میں موجود ہیں اور بہت خطرناک ہیں۔‘

بحیرہ اسود کے قریب 290,000 لوگوں پر مشتمل سٹریٹجک بندرگاہی شہر اس وقت محاصرے میں آگیا جب روسی افواج نے دوسرے شہری مراکز پر اپنی جارحیت کو آگے بڑھایا۔ شہر کے میئر وادیم بویچینکو کے مطابق یوکرین کی ایک اور اہم بندرگاہ برڈیانسک پر روسی فوجیوں نے پہلے ہی قبضہ کر لیا ہے جبکہ ماریوپول شہر نے پُر وقار طریقے سے حملوں کو پسپا کر دیا۔ روسی افواج نے یوکرین کے دوسرے سب سے بڑے شہر خارکیف پر بھی بمباری کی ہے۔