یوکرین میں زخمی ہرجوت سنگھ نے کہاکہ اب ٹھیک ہوں

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 04-03-2022
یوکرین میں زخمی ہرجوت سنگھ نے کہاکہ اب ٹھیک ہوں
یوکرین میں زخمی ہرجوت سنگھ نے کہاکہ اب ٹھیک ہوں

 

 

نئی دہلی: یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ہندوستانی طالب علم ہرجوت سنگھ گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

ہرجوت نے بتایا کہ اس وقت میری حالت خطرے سے باہر ہے اور میں اس وقت اسپتال میں ہوں۔

اس نے بتایا کہ میں کیف سے ووکسانا کے لیے روانہ ہوا تھا۔ وہاں سے مجھے ٹرین پکڑنی تھی۔ اس دوران گولی چل گئی۔

کیو سٹی ہسپتال سے بات کرتے ہوئے ہرجوت سنگھ نے کہا کہ میری ٹانگ فریکچر ہے۔

طالب علم نے بتایا کہ فائرنگ کون کر رہا تھا، معلوم نہیں ہو سکا۔ میں سڑک پر گر گیا۔ آنکھیں تھوڑی کھلتی تھیں پھر بند ہو جاتی تھیں۔ میری آنکھ کھلی تو میں ہسپتال میں تھا۔ ایک گولی میرے گھٹنے میں لگی تھی۔

دوسری گولی میرے سینے میں چلی گئی۔ ہسپتال والوں نے مجھے موبائل فراہم کیا۔ اس کے بعد میں نے سب سے رابطہ کیا۔

سفارت خانے کے اہلکار پہلے ہی یہاں سے چلے گئے ہیں۔ مدد ملتی تو ہسپتال سے باہر ہو چکا ہوتا۔ جب مجھے گولی لگی تو میں نے کہا کہ میں اپنی ماں کے لیے نئی زندگی چاہتا ہوں۔

میں نے اپنے والد کو ویڈیو کال پر روتے ہوئے دیکھا۔ میرا گھر دہلی میں ہے۔ہرجوت نے کہاکہ یہاں کے ڈاکٹر بہت اچھے ہیں۔

انھوں نے بہت اچھا علاج کیا ہے۔ ان کے اچھے علاج کی وجہ سے ہی میں تھوڑا ٹھیک ہوا ہوں۔ اس نے کہا، "میں حکام کو فون کرتا رہا، لیکن کسی نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا۔