برطانیہ: کرسمس پر لوگوں کی مدد کے لئے مساجد کی تحریک

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 21-12-2022
برطانیہ: کرسمس پر لوگوں کی مدد کے لئے مساجد کی تحریک
برطانیہ: کرسمس پر لوگوں کی مدد کے لئے مساجد کی تحریک

 

 

بریڈفورڈ:بریڈفورڈ کے علما لوگوں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں کہ وہ کرسمس کے ایام میں ضرورت مندوں کی مدد کریں۔ ایک نیوز ایجنسی کے مطابق مذہبی رہنمائوں کے علاوہ بعض دیگر فلاحی ادارے بھی اس تحریک سے جڑ رہے ہیں۔

ایک ادارہ جووی آئی پی کے نام سے جانا جاتا ہے ان ایام میں لوگوں کی مدد پر کام کررہا ہے۔

ہیٹن میں مسجد راشدین کے امام حافظ امتیاز موسی کا کہنا تھا: کرسمس کے موقع پر ہمیں ضرورت مندوں کی مدد کرکے حقیقی اسلام کا چہرہ پیش کرنا چاہیے اور رسول گرامی وقار صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کے مطابق بھوکوں اور ضرورت مندوں کی مدد کا بہت بڑا اجر و ثواب ہے۔

جب کہ وی آئی پی کے بانی جاوید بشیر کا کہنا تھا: کوشش کرنی چاہیے کہ کرسمس پر لوگوں کا تہوار خراب نہ ہو اور ان دنوں میں مہنگائی برے اثرات مرتب کرسکتی ہے۔

بشیر کا کہنا تھا: سروے سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر دس برطانوی شہریوں میں چھ لوگ پریشان ہیں اور اسی لیے وی آئی پی لوگوں کی مدد کے لیے سرگرم ہے. بشیر نے درخواست کی کہ پچیس دسمبر کو تمام مساجد کو کھول کر یہاں پر لوگوں کی پذیرائی کریں اور گرم مسجد میں خوراک سے لوگوں کا استقبال کریں۔