برطانیہ:خالصتان کے لئے سکھوں کو اکسانے والا ٹی وی چینل بند

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 23-06-2022
برطانیہ:خالصتان کے لئے سکھوں کو اکسانے والا ٹی وی چینل بند
برطانیہ:خالصتان کے لئے سکھوں کو اکسانے والا ٹی وی چینل بند

 

 

لندن: یونائیٹڈ کنگڈم میں آفس آف کمیونیکیشنز (آف کام) نے خالصہ ٹیلی ویژن لمیٹڈ کو نشریاتی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا ہے لہٰذا خالصہ ٹی وی نے اب برطانیہ میں نشریات کے لیے اپنا لائسنس واپس کر دیا ہے۔

میڈیا واچ ڈاگ نے خالصتانی پروپیگنڈے کے حوالے سے مکمل چھان بین کے بعد کے ٹی وی نیٹ ورک کی ملکیت والے چینل کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کے نتیجے میں اب وہ اپنا لائسنس کھو بیٹھاہے۔

یہ معطلی گزشتہ سال 30 دسمبر کو 'پرائم ٹائم' پروگرام کے بعد کی گئی تھی جہاں انہیں "جرم کی حوصلہ افزائی یا اکسانے یا خرابی کی طرف لے جانے" کی کوشش کرنے کا قصوروار پایا گیا تھا۔

آف کام نے نتیجہ اخذ کیا کہ پروگرام میں ایسے مضامین شامل ہیں جو "تشدد کو بھڑکا سکتے ہیں"۔

برطانیہ میں قائم براڈکاسٹ چینل خالصہ ٹیلی ویژن لمیٹڈ نے اپنا براڈکاسٹ لائسنس آف کام کے حوالے کر دیا، برطانیہ کے میڈیا واچ ڈاگ آف کام نے، برطانوی سکھ کمیونٹی کو کیٹرنگ کرنے والے ٹی وی چینل کے ٹی وی کو، تشدد بھڑکانے والا مواد نشر کرنے کے بعد اپنا لائسنس منسوخ کرنے کا ڈرافٹ نوٹس بھیجا تھا۔

آف کام نے کے ٹی وی کو 31 مارچ سے بند کر دیا جب 'پرائم ٹائم' کے عنوان سے ایک پروگرام پر ایسا مواد نشر کرنے کا الزام لگایا گیا جو کہ 'سکھوں کو تشدد کرنے اور قتل سمیت دوسرے جرائم پر اکسانے والا تھا۔

ایک پروگرام میں جگجیت سنگھ جیتا نے سکھوں سے کہا کہ وہ سکھ علیحدگی پسند رہنماؤں کی ماضی کی کاروائیوں کی تقلید کریں اور تشدد کی کاروائیاں کریں، بشمول قتل، جسے آف کام نے اپنے براڈکاسٹنگ کوڈ کی خلاف ورزی قرار دیا۔ "

پروگرام کے پیش کرنے والے نے پورے پروگرام میں متعدد بیانات دیے اورخالصتانی مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے ایک ضروری اقدام کے طور پر قتل سمیت دیگر پرتشدد کاروائیوں کو فروغ پر اکسایا۔آف کام نے کہا کہ یہ جرم اور خرابی کو بھڑکانے کے ہمارے قوانین کی سنگین خلاف ورزی تھی۔